ایک دن صیہونی حکومت کا ظلم و بربریت ضرور پاش پاش ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ لمحہ ضرور آئے گا جب دنیا ظلم کے اندھیروں سے نکل کر انصاف کی روشنی میں نہائے گی، ہم ظالم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے اور مظلوم فلسطین کو فتح و آزادی کی روشن صبح نصیب ہوگی۔ یہ صرف ایک سیاسی جدوجہد نہیں، بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں آخرکار فتح حق کی ہی ہوگی۔ وہ دن ضرور طلوع ہوگا جب الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے۔ فلسطین آزاد ہوگا، کیونکہ یہ وعدہ صرف انسانوں کا نہیں، رب کا وعدہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پشاور :پولیس موبائل وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا
ویب ڈیسک: پشاور میں ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ دھماکہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بعدازاں علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا اور بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
بی ڈی یو کا کہنا ہے کہ ناصر باغ دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول آئی ای چی تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
خیال رہے کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وجہ سے علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔