سفاری پارک کی مدھوبالا اور ملکہ کے علاج کے لیے سری لنکن ڈاکٹر کی کراچی آمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی: سفاری پارک کی مدھوبالا اور ملکہ کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکن ڈاکٹر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا اور کمیٹی ممبر یسرہ عسکری ٹیم کے ہمراہ سترہ روز کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔سری لنکن ڈاکٹر سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ سری لنکن ڈاکٹرز نے سفاری پارک میں ہاتھیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔سری لنکن ڈاکٹر بدھیکا بھنڈارا نے بریفنگ میں کہا کہ ہر دو ماہ میں سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کا علاج جاری ہے، علاج کے دوران ہاتھیوں کے پاس کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔سری لنکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ سفاری پارک میں تفریحی کے لئے آنے والوں کو ہتھنیوں کو دور سے دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چھ ماہ بعد دوبارہ ہاتھیوں کو چیک کیا جائے گا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سری لنکن ڈاکٹر سفاری پارک میں
پڑھیں:
سرگودھا کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر قتل
—فائل فوٹوسرگودھا کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر شیخ محمود کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سرگودھا کے یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسپتال میں فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو قتل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نجی اسپتال میں ڈاکٹر شیخ محمود سے چیک اپ کرانے کے بہانے آیا تھا۔