گریڈ 17 اور اوپر کے تمام افسران اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، بل منظور کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔
قومی اسمبلی نے آج کئی بل منظور کیے ان میں آج سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔
ترمیم کے بعد سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15 کے بعد 15 اے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔
سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں گے، سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے اثاثوں کی تفصیلات کرنے کے پابند ہوں گے سول سرونٹ
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں افسران کو پروموشن نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں افسران کو پروموشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو درخواست گزاروں کا پروموشن نوٹیفکیشن جاری کرنے حکم دیدیا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں افسران کو پروموشن نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواستگزاروں کو پروموٹ کرنے کے لیے ڈی پی سی کا اجلاس ہوا، جس میں درخواستگزاروں کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی، لیکن سفارش کے باوجود ان کو ترقی نہیں دی گئی۔
درخواست گزار کے مطابق عدالت نے درخواست گزاروں کو پروموشن کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی حکم دیا تھا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود ان کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو درخواست گزاروں کا پروموشن نوٹیفکیشن جاری کرنے حکم دیدیا۔ عدالت میں درخواست ریاض جلبانی، غفار شیخ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔