ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک نے ریلوے پروجیکٹ مین لائن 1 منصوبے کے پی سی 1 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اب منصوبے کی لاگت 6.678 بلین ڈالر طے کی گئی ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے محمد عثمان اویس نے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی کو بتایا کہ چینی وزیر اعظم اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں فریقوں نے ایم ایل1 کے کراچی حیدرآباد سیکشن کو پائلٹ بنیادوں پر تعمیر کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مسودہ فنانسنگ کمٹمنٹ ایگریمنٹ (ایف سی اے)، جسے کابینہ ڈویژن نے منظور کیا ہے، چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر اے) کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے لیکن باضابطہ جواب کا ابھی انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران چین نے پیکج I کی تعمیراتی اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے ایک تکنیکی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی۔ تاہم یہ دورہ ابھی باقی ہے۔
محمد عثمان اویس نے کہا کہ پروجیکٹ کی نظرثانی شدہ لاگت چینی کنسلٹنٹس کے ایڈجسٹ ڈیزائن پر مبنی ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے فریم ورک کے تحت منصوبے کے لیے 85 فیصد چینی رعایتی فنانسنگ کا انحصار مشترکہ فنانسنگ کمیٹی (جے ایف سی) کے اجلاس کے بلانے پر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم ایل 1 ایم ایل 1 کی لاگت تبدیل ریلوے پروجیکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم ایل 1 ریلوے پروجیکٹ کہا کہ
پڑھیں:
سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
لاہور:ملک میں سیلاب کے باعث پاکستان ریلوے کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، خانیوال سے شورکوٹ اور شور کوٹ شاہین آباد کے بعض مقامات پر ریلوے ٹریک سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، مختلف مقامات پر تقریباً 6 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری ہونے والا ٹینڈر کھول دیا گیا ہے، نجی کمپنیوں سے ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز مانگی گئی تھیں جس میں 12 کمپنیوں نے حصہ لیا۔
سیلاب کے باعث خانیوال سے شورکوٹ اور شورکوٹ سے شاہین آباد کے درمیان بعض مقامات پر ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان ریلوے نے مذکورہ سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں کو متبادل روٹس سے چلانا شروع کر دیا ہے تاکہ مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر پہنچایا جاسکے۔
راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ٹرینوں رحمان بابا ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور دیگر ٹرینوں کو براستہ لاہور ساہیوال کے راستے کراچی چلایا جا رہا ہے، جب تک فیصل آباد خانیوال سیکشن کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا مذکورہ ٹرینوں کو لاہور سے براستہ ساہیوال چلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ شہر اور دیگر رہائشی علاقوں کو بچانے کے لیے سیلابی صورتحال کے پیشں نظر ریواز برج بند کو توڑا گیا تھا، ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد دونوں سیکشن پر 25 دنوں میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ماہ نومبر کے مہینے میں راولپنڈی اور لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بحال ہوسکے گا۔