بھارت مغربی سرحد پر پروکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، وہاں بھی شکست کے زخم چاٹے گا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو زمین، فضاؤں اور پانیوں میں تاریخی شکست دی ہے۔ بھارت اب مغربی سرحد پر اب بھی اپنی پروکسیز کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، جلد ہی بھارت مغربی سرحدوں پر اسی طرح اپنے زخم چاٹے گا جیسے مشرقی سرحد پر چاٹ رہا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔ ملک کے دفاع کےلیے حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہان اور پاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیے، مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی اور ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کےلیے وہ میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات ہیں، بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے وزیر دفاع کے ہمراہ یوم تشکر کا کیک بھی کاٹا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفاع خواجہ خواجہ ا صف وزیر دفاع نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا، طلال چوہدری
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سیکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔
عالمی برادری کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی پر پابندی لگائی جبکہ امریکا اور برطانیہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا لیکن ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی، بی ایل اے اور بی ایل ایف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا اور نوجوانوں کی بھرتی کر رہی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے متعلق 2ہزار417 شکایات زیرِ غور ہیں۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا کہ دہشتگردی اور پروپیگنڈا پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون سے اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں دفاتر کھولنے کی دعوت بھی دے دی۔
پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دہشت گرد اکاؤنٹس کی بندش، خود کار بلاکنگ اور ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔