کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
افغانستان(نیوز ڈیسک)عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، افغان سکیورٹی ذرائع۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم لیڈر عبدالواحد کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔
افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
افغان سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالواحد اپریل 2025 میں اپنے گروہ کے ساتھ افغانستان منتقل ہوا تھا، عبدالواحد جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملوں میں مطلوب تھا۔
بھارتی حکومت نے اسلحے کی ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیار دیدیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کیلئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کو 230 ملین ڈالر کی امریکی امداد
واشنگٹن و بیروت میں ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کینیڈین خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت نے لبنانی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنیکی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کیلئے 230 ملین ڈالر کی امداد مختص کرنیکا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ روئٹرز نے لبنانی و امریکی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس رقم میں سے 190 ملین ڈالر فوج اور 40 ملین ڈالر اندرونی سکیورٹی فورسز کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس فنڈنگ سے لبنانی سکیورٹی فورسز کو داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کا موقع ملے گا تاکہ فوج "دیگر اہم مشنز" پر توجہ مرکوز کر سکے۔ اس بارے کانگریس کے ایک ڈیموکریٹک ممبر نے بھی روئٹرز کو بتایا کہ "لبنان جیسے چھوٹے ملک کے لئے یہ ایک بڑی و اہم رقم ہے"!
رپورٹ کے مطابق اس بارے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بھی حزب اللہ لبنان کے غیر مسلح کئے جانے کی امریکی کوششوں کو "لبنانی فوج کی حمایت" قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ افواج پورے لبنان میں ملکی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہیں!