اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر کے ڈوزیئرجاری کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کئے گئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔
ڈوزیئر کے متن کے مطابق پاکستان امن کاعلمبردار ہے اور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا، ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاونٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کئے گئے ہیں۔
بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کاماحول بنایا، بین الاقوامی میڈیا حتی کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے گھناونے کردارپرسوالات اٹھائے۔
ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکرہے، بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، عورتیں اورشہری شہید ہوئے۔
ذرائع نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئرمیں پیش کئے گئے ہیں،پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔
آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹا دی اوربھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا،پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پرحملے کئے گئے۔
سفارتی ماہرین نے کہا کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی ہے،پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے،پاکستان نے سچائی اور حقائق بیان کرکے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو زمین بوس کر دیا ہے۔ 

پاکستان کا پانی روکا تو نسلوں تک محیط نتائج آئیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کا چھٹا طیارہ گرانے کی تصدیق

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص پہلگام فالس فلیگ بھارتی جارحیت کے پاکستان نے

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ:بھارتی میڈیا نے ایک اورسیاسی تنازع کھڑا کر دیا

آزاد کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارتی میڈیا نے ثنا میر کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع کردی
پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتانا بھارتی میڈیا سے برداشت نہ ہوسکا
بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لانے سے باز نہ آیا۔ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں کمنٹری کے دوران ثنا میر کے آزاد کشمیر کے ذکر پر بھارت نے پراپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا نے ثنا میر کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔کمنٹیٹر ثنا میر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میرا تبصرہ ایک کھلاڑی کے سفر اور مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے تھا، کھلاڑیوں کے آبائی علاقوں کا ذکر کمنٹری کا حصہ ہوتا ہے، بطور کمنٹیٹر توجہ صرف کھیل، کھلاڑیوں اور ٹیموں پر ہوتی ہے ،برائے مہربانی ہر چیز کو سیاست کا رنگ نہ دیں۔واضح رہے کہ ثنا میر نے کمنٹری کے دوران قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے بارڈر سے تیل کی آڑ میں بارودی مواد کی ترسیل کے شواہد ملے ہیں، آئی جی ایف سی
  • معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • ویمنز ورلڈ کپ:بھارتی میڈیا نے ایک اورسیاسی تنازع کھڑا کر دیا
  • وپو کا پشاور میں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح
  • بھارتی ایئرچیف کا پاکستان کے 5 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
  • بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ