کوہستان مالیاتی اسکینڈل، ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت پشاور نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور کی احتساب عدالت میں کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواستوں پر جج رجب علی نے سماعت کی۔
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر نیب نےملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیےاحتساب عدالت میں 6 درخواستیں دائر کر دیں۔
عدالت نے نیب کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا جبکہ نیب کے احکامات کی توثیق کردی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان ممتاز خان اور محمد ریاض کوہستان مالی اسکینڈل میں ملوث ہیں، نیب کے پی کوہستان کے اربوں روپے کے مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اثاثوں میں 7 لگژری گاڑیاں اور اسلام آباد میں مختلف پراپرٹیز ہیں، ملزمان نے بےنامی داروں کے نام پر اسلام آباد میں فارم ہاؤسز، رہائشی گھر اور فلیٹس بنائے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے مالیاتی اسکینڈل
پڑھیں:
کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فائل فووٹو۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔