کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملزمان کے اثاثے منجمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت میں کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جج رجب علی کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے نیب کی درخواستیں منظور کرلی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب احکامات کی توثیق کردی۔
دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ممتاز خان اور محمد ریاض کوہستان مالیاتی اسیکنڈل میں ملوث ہیں۔ نیب خیبر پختونخوا کوہستان کی اربوں روپے مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔ ملزمان کی 7 لگژری گاڑیاں اور اسلام آباد میں مختلف پراپرٹیز ہیں۔ ملزمان نے بے نامی داروں کے نام پر اسلام آباد میں فارم ہاؤسز، رہائشی گھر اور فلیٹس بنائے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ ڈی جی نیب نے پہلے ہی اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کرے۔
بعد ازاں عالت نے درخواستیں منظور کرکے دونوں ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب احکامات کی توثیق کردی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے مالیاتی اسکینڈل
پڑھیں:
5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
Ansa Awais Content Writer