کوئٹہ، متعدد شاہراہوں کو نو پارکنگ زون قرار دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے مطابق یہ اقدام خریداروں اور رہائشیوں کے لیے شام کے اوقات میں نقل و حرکت کو آسان بنانے کیلیے متعارف کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں کو نو پارکنگ اور نو کارٹ زون قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے مختلف شاہراہوں کو نو پارکنگ اور نو کارٹ زون قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے مطابق یہ اقدام خریداروں اور رہائشیوں کے لیے شام کے اوقات میں نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے متعارف کیا گیا ہے۔
قندھاری بازار، منان چوک اور باچا خان چوک تک کو نو پارکنگ زون اور نو کارٹ زون، اسی طرح دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق لیاقت بازار کوئٹہ کو باچا خان چوک سے جنکشن چوک تک فوری طور پر نو پارکنگ زون اور نو کارٹ زون اور تیسرے نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس روڈ کوئٹہ کو سائنس کالج سے محفوظ مسجد چوک تک نو پار کنگ زون اور نو کارٹ زون، جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق دوکانی بابا چوک سے چمن پھاٹک تک جوائنٹ روڈ کوئٹہ کو فوری طور پر نو کارٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
کمشنر کوئٹہ ڈویڑن محمد حمزہ شفقات نے شہریوں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ نئے ضوابط کا احترام کریں اور کوئٹہ شہر کو صاف، خوبصورت اور زیادہ محفوظ بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ ان ہدایات پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔ ان فیصلوں کا اطلاق فوری طور پر عمل میں لایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور نو کارٹ زون کو نو پارکنگ کمشنر کوئٹہ کے مطابق زون اور
پڑھیں:
پی سی بی کو پھر بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کوچز کی تلاش، اشتہار دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا۔
نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا
بیٹنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ہے، نئے بولنگ کوچ کیلئے بھی لیول ٹو کے ساتھ 5 سال کا تجربہ درکار ہوگا۔
فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کورس سڑٹیفکیٹ کیساتھ 5 سال کا تجربہ لازمی رکھا گیا ہے، اسی طرح سٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اسپورٹس سائسنز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس کے باوجود عاقب جاوید کو "نیا عہدہ" مل گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ دنوں ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے سابق کیوی کرکٹر مائیک ہیسن کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: گرین شرٹس کی کوچنگ کیلئے کئی پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
بورڈ کو اب پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کی تلاش ہے، جس کیلئے اُمید کی جارہی ہے کہ سابق کرکٹرز اپنی درخواستیں جمع کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) نے کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔