بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی:ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے. پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ ہی سہی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی سی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ بیوقوفی ہوگی، یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے.
خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے چند روز قبل ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان میں میزائل حملوں سے قبل پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر سے جب یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا ’یہ بھارتی میڈیا کا ایک مزاحیہ بیانیہ ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی انٹیلیجنس کے لیے انڈین ذرائع پر انحصار نہیں کرتے. ہم میڈیا کو پہلے ہی دکھا چکے ہیں جب بھی ان کا کراس سیکشن ریڈار ڈرون داخل ہوتا ہے. ہمیں فوراً معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ کہاں سے آ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دراصل بھارت حد سے زیادہ خود اعتماد ہے، وہ سمجھتا ہے کہ پاکستان ایک کمزور ملک ہے لہذا وہ جو چاہیں کرسکتے ہیں .لیکن ہم نے ان کے اس تکبر کو توڑ دیا ہے جب کہ میں انہیں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہمیں بھارت کی طرف سے کسی اطلاع کی ضرورت نہیں، ہمیں معلوم ہے آپ کس قسم کے حریف ہیں اور آپ کی صلاحیتیں کیا ہیں. ہم ہمیشہ چوکنا اور تیار رہتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں اور ہماری نظر میں دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہوتا جب کہ کوئی بھی کسی پاکستانی شہری کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت دیتا ہے، تو ہم خود کارروائی کریں گے۔بھارتی حملوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان میں کسی بھی جگہ بم گرائے اور پھر یہ دعوی کرے کہ وہاں جیش محمد کے لوگ تھے، ایسا نہیں ہوسکتا، اس کے لیے بھارت ہمیں کوئی ثبوت دے اور ثابت کریں کہ بہاولپور میں دہشت گردوں کا کوئی تربیتی کیمپ موجود ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔
بعد ازاں 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔
10 مئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈی جی آئی ایس پی آر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان ہے کہ بھارت پاکستان نے کی کوشش کیا اور مئی کی کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔