اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ائیر مارشل جواد سعید کی کورٹ مارشل کی کارروائی اور چارج شیٹ کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

بھارتی بالا کورٹ حملے کے بعد 27 فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے چھ ایئر سٹرائیکس کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، سوئفٹ ریٹارٹ آپریشن کے انچارج سابق ائیر مارشل جواد سعید پر حساس معلومات شیئر کرنے پر کورٹ مارشل سزا کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ائیر فورس حکام کی جانب سے سابق ائیر مارشل جواد سعید کو کورٹ مارشل کی کاروائی اور چارج شیٹ کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے ریکارڈ فراہمی کی عدالتی نظیریں پیش کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل عبدالوحید ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ائیر فورس لیگل  حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

ائیر فورس حکام نے کہا کہ پی اے  ایف ایکٹ کے مطابق اگر آپ نے سزائے موت دینی ہے  تو بس ایک جملہ لکھنا ہوتا ہے، وکالت نامہ مانگا جا رہا ہے، مصدقہ کاپیاں مانگی جا رہی ہیں، پی اے ایف لاء کے مطابق دی گئی سزا کا ریکارڈ اور چارج شیٹ کا ریکارڈ فراہم نہیں جا سکتا۔ 

جسٹس خادم حسین سومرو  نے کہا کہ آپکا جو  لاء ہے اس پر  ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ان کے ہی لاء پر پہلے یہاں بھی ایسے کبھی نہیں ہوا، ائیر فورس حکام  نے کہا کہ ایسا نہ کہیں کہ ایسا یہاں بھی نہیں ہوا۔  انکا کہنا ہے آپکی اپیل مسترد ہو چکی یے،

جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست گزار کے وکیل  سے مکالمہ  کیا کہ اس کیس میں نا انصافی ہوئی ہے ، وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ ہمیں انصاف نہیں دیا گیا ، انھوں نے خود کہا کہ ائیر مارشل جواد سعید کو ائیر چیف نے خود وکیل دیا، نہ اپنا لیگل وکیل دیا گیا نہ ریکارڈ دیا گیا کہ الزام کیا ہے نہ فیملی کو بتایا گیا، اس کیس میں بدنیتی کی گئی صاف نظر آرہا ہے ملزم کو اس کا اپنا وکیل تک نہیں دیا گیا۔

عدالت  نے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر عدالتی نظیریں پیش کریں جس میں پہلے ایسے کیس میں ریکارڈ فراہم کیا گیا ہو، وکیل درخواست گزار  نے مؤقف اپنایا کہ عدالت وقت دے میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور عدالتی نظیریں پیش کردونگا، ایسے ہی کیسز میں فل بینچ کی ججمنٹس بھی موجود ہیں،  میں وہ پیش کردونگا۔

جسٹس خادم حسین سومرو  نے کہا کہ آپ پیراوائز کمنٹس کی صورت میں عدالتی نظیریں پیش کردیں ،

ملٹری کورٹ نے حساس معلومات لیک کرنے پر سابق ایئر مارشل ریٹائرڈ جواد سعید کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ائیر مارشل جواد سعید عدالتی نظیریں پیش وکیل درخواست گزار اور چارج شیٹ کورٹ مارشل ائیر فورس نے کہا کہ دیا گیا

پڑھیں:

کراچی کا ایک اور علاقہ لوڈشیڈنگ فری زون میں شامل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے بلاک بی کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی والے علاقوں میں شامل کرلیا ہے۔ اس سے قبل یہ علاقہ روزانہ 10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق بلاک بی کی یہ شمولیت ان علاقوں میں تازہ ترین اضافہ ہے جنہیں حالیہ مہینوں میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ مئی میں کیے گئے جائزے کے بعد نصرت بھٹو موڑ، منگھوپیر روڈ، اور نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا تھا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کے پیچھے جامع تکنیکی حکمت عملی کارفرما ہے، جس میں اے ٹی اینڈ سی (تکنیکی و تجارتی نقصانات) میں کمی لانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا اور مقامی نمائندوں کے تعاون سے بجلی کی ترسیل کو مستحکم کیا گیا۔

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ شہر کے 70 فیصد سے زائد علاقے پہلے ہی لوڈشیڈنگ سے پاک کیے جا چکے ہیں اور بلاک بی کی شمولیت ادارے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی اس بات کی علامت ہے کہ تکنیکی بہتری اور عوامی اشتراک سے مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے۔

ادارہ شہر بھر میں قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور گرڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ صارفین کو بہتر اور مسلسل بجلی کی سہولت میسر ہو۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف سماعت آج ہوگی
  • متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • جنوبی کوریا: سابق صدر کیخلاف شمالی کوریا کو اکسانے کی تحقیقات
  • مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ 
  • محرم الحرام: آئیسکو کا 9 اور 10 محرم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم
  • حیسکو: کروڑوں کی بے ضابطگیوں اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا انکشاف
  • برطانیہ میں فلسطین ایکشن پر پابندی کیخلاف مظاہرہ، ہائی کورٹ میں حکومتی فیصلے کو چیلنج
  • کراچی کا ایک اور علاقہ لوڈشیڈنگ فری زون میں شامل
  • کراچی: لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
  • وکیل کا انوکھا احتجاج، پارلیمنٹ کے باہر 4 گدھوں کو لاکھڑا کردیا