بھارت دہشتگردوں کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بھارت دہشتگردوں کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہے، ان کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے۔ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ خضدار میں جو ہوا اس کا تصور نہیں کرسکتا، پھر کہتے ہیں ہم حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، کون سے اور کس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ لوگ کس چیز سے ناراض ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پہاڑوں پر چڑھ جائیں، دشمن سے اسلحہ لیں اور ہم پر حملے شروع کردیں، یہ جو لوگ بھی ہیں یہ دہشت گرد ہیں، جنھوں نے یہ کیا ان کی گردنیں نہیں اڑانی چاہئیں؟ ان سے کوئی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے، ان کو کچل دینا چاہیے، اس پر دو رائے نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بھارت ہمارا دشمن ہے، جس میں دشمنی کا سلیقہ نہیں وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، بھارت سازش کرے گا، دہشت گرد تنظیمیں پالے گا، کلبھوشن بھی بھیجے گا۔
عرفان صدیقی نے کہا ہمارے ہاں تقسیم ختم ہونی چاہیے، جنہوں نے خضدار میں دہشت گردی کی، کیا ان سے حساب نہ لیا جائے؟ اے پی ایس پر جو حملہ ہوا اس کے کیا محرکات تھے؟ کل جو ہوا اس کے کیا محرکات تھے؟۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک سبق مل گیا ہے کہ ہمیں زیر نہیں کر سکتا، ہم اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عاصم منیر فیلڈ مارشل بنے تو یہ پورے ملک کے لیے قابل تحسین ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیاحوں کیلئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا سیاحوں کیلئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا شہر اقتدار کا ایک اور منصوبہ 35روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ،وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحاق ڈار جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی چین کی صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا
پڑھیں:
بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ ہمارے اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے۔
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔
بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے، بھارت میں ہونے والے 2019ء اور اس کے دہشت گرد حملوں میں پاکستان ملوث نہیں ہے، پاکستان کو روز کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات کا سامنا کرنا بڑتا ہے۔
بلاول نے مزید کہا کہ بھارت پہلگام حملوں کے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کرسکا۔