بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
لاہور کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی شواہد کے درست ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلے گا، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 مرتبہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں ، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ نہ کروانے سے متعلق تفتیشی ٹیم کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسحاق ڈار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

لاہور: نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی مبینہ ملاقات کو محض افواہ قرار دے دیا۔

حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر 982 ویں عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے دوٹوک کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کا ایجنڈا واضح ہے، جس کا محور ملک کی معاشی خوشحالی اور سلامتی ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ آذربائیجان کے دورے کے دوران پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے بڑی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے مزار داتا دربار پر ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دربار کے احاطے میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریوں کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔

خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب بھرپور جواب دیا اور فضائی حدود میں بھارت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے آج پاکستان عالمی سطح پر ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور سلامتی کونسل کی صدارت اس کی واضح مثال ہے۔

ایران سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، جس کا ایران کی عوام نے بھرپور خیر مقدم کیا۔ ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور جنگ اس کے ایجنڈے کا حصہ نہیں۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی مضبوط اتحادی ہے اور کسی قسم کے عہدوں کی خواہشمند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں مستحکم اکثریت رکھتی ہے اور نواز شریف و عمران خان کی ملاقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں حقائق کے برعکس ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں، نہ ایسی کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • جنوبی امریکا کے ملک سورینام میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدر منتخب
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت بنانے پرتنقید ، مضحکہ خیزقرار
  • نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں  پر سینئر صحافی نصرت جاوید کھل کر بول پڑے ،پھلجھڑی قرار دیدیا
  • کراچی، لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف
  • رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے متعلق نون لیگ کا بیانیہ دفن کر دیا، حامد رضا
  • نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں : اسحاق ڈار
  • نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسحاق ڈار
  • نوازشریف کوتو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، عمران سے ملاقات نہیں ہوسکتی، علیمہ خان
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا، طلال چودھری
  • ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں، کمشنر کراچی