فرانس، برطانیہ اور کینیڈا حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل نئے اسرائیلی حملوں میں مزید 28 ہلاکتیں غزہ میں امدادی سامان کی نئی کھیپ پہنچ گئی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا پر حماس کی مدد کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔


اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

غزہ میں جاری شدید اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے تناظر میں ان ممالک نے دھمکی دی تھی کہ اگر غزہ میں یہ کارروائیاں نہ روکی گئیں تو اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)


نیتن یاہو نے کہا، ’’آپ انسانیت کے بھی غلط طرف کھڑے ہیں اور تاریخ کے بھی ۔‘‘
غزہ میں تباہی اور بھوک کے مناظر عالمی میڈیا میں مسلسل دکھائے جا رہے ہیں، جس پر دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور اسرائیل کے خلاف رائے عامہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسرائیل کے سابق سفارت کار یاکی دیان نے کہا، ’’امریکہ اور چند یورپی ممالک کو یہ بات سمجھانا مشکل ہو گئی ہے کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ دفاعی جنگ ہے۔

‘‘
اسرائیلی حکام خاص طور پر اس بات پر تشویش کا شکار ہیں کہ فرانس جیسے یورپی ممالک اسپین اور آئرلینڈ کی پیروی کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کر لیں، جو خطے میں عشروں پر محیط تنازعے کے دو ریاستی حل کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے۔
نیتن یاہو کا مؤقف ہے کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے لیے خطرہ ہے اور انہوں نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کے قتل کو، جس میں حملہ آور نے مبینہ طور پر ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگایا، اس خطرے کی مثال قرار دیا۔


انہوں نے کہا، ’’یہی نعرہ سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے حملے کے دوران بھی سنائی دیا تھا۔یہ لوگ فلسطینی ریاست نہیں چاہتے بلکہ یہودی ریاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
نئے اسرائیلی حملوں میں مزید 28 ہلاکتیں

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے غزہ کے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ پر رات گئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔


بتایا گیا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب ایک چھوٹے قصبے میں اسرائیلی فضائی حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے کے زیادہ تر متاثرین بچے ہیں۔ اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔


غزہ میں امدادی سامان کی نئی کھیپ پہنچ گئی

تقریباً تین ماہ طویل امدادی ناکہ بندی کے بعد اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے فراہم کردہ مزید 107 امدادی ٹرک غزہ پٹی میں داخل ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی اتھارٹی برائے فلسطینی امورCOGAT کے مطابق، ان ٹرکوں میں آٹا، خوراک، طبی آلات اور ادویات تھیں، جو جمعرات کے روز غزہ میں داخل ہوئیں۔


پیر کو اسرائیل نے غزہ پر امدادی سامان کی پابندی ختم کر دی تھی۔ اس سے قبل مارچ کے آغاز سے کسی بھی امدادی سامان کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اسرائیل کا الزام تھا کہ حماس یہ امداد بیچ کر اپنے جنگجوؤں اور اسلحے کے لیے مالی وسائل جمع کر رہی ہے۔
اسی تناظر میں اقوام متحدہ اور امدادی تنظیموں نے غزہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس ہفتے جو امداد غزہ پہنچی ہے، وہ وہاں کی آبادی کی مشکلات کم کرنے کے لیے بالکل ناکافی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہیومینیٹیرین امور (OCHA) کے مطابق، ’’اشیاء کی لوڈنگ اور ترسیل میں نمایاں چیلنجز بدستور موجود ہیں، جن میں عدم تحفظ، لوٹ مار کا خطرہ، اور اسرائیلی فورسز کی طرف سے فراہم کردہ غیر موزوں راستے شامل ہیں، جو امدادی سامان کی نقل و حرکت کے لیے کارآمد نہیں۔

‘‘
اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ کے تقریباً 20 لاکھ افراد کو خوراک فراہم کرنے کے لیے روزانہ 500 ٹرکوں کا داخل ہونا ضروری ہے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ

مغربی کنارے کے شمال مغربی حصے میں واقع گاؤں بروچین پر جمعے کی رات اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق، درجنوں آبادکار اس گاؤں میں داخل ہوئے۔


عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ اسرائیلی آبادکاروں نے پانچ گھروں اور پانچ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد آٹھ افراد کو طبی امداد دی گئی۔
غزہ جنگ کے آغاز سے مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اس عرصے میں اسرائیلی کارروائیوں، مسلح جھڑپوں یا انتہا پسند آبادکاروں کے حملوں میں 920 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں اسرائیلی آبادکاروں برطانیہ اور کینیڈا امدادی سامان کی میں اسرائیلی اقوام متحدہ اسرائیل کے نیتن یاہو حملوں میں کے مطابق داخل ہو کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل کا حملہ،مزید 138 فلسطینی شہید، خان یونس کے مزید علاقے خالی کرنے کا انتباہ

غزہ (اوصاف نیوز) آج اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے خواہش مند فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 613 ہوچکی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید اور 452 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ نے کہا کہ 27 مئی سے لے کر آج تک غزہ میں امدادی مراکز پر اور قرب و جوار میں امداد کے حصول کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے و الوں کی تعداد 631 ہوچکی ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے کئی علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینیوں کو یہ علاقے خالی کرنے کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔

شہر کے مشرقی اور مرکزی حصوں کے لیے جاری کی گئی ان وارننگز میں وہ علاقہ بھی شامل ہے جہاں ناصر ہسپتال واقع ہے۔

عالمی برادری اسرائیل کیساتھ تجارت بند اور تعلقات منقطع کردیں؛ نمائندہ اقوام متحدہ

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی بڑی کارروائی، 6 صیہونی فوجی واصل جہنم، 10 زخمی
  • غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری، 82 فلسطینی شہید، امریکا کو جنگ بندی کی توقع
  • غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 80 فلسطینی شہید
  • غزہ پر بمباری سے متعدد گھر تباہ، مزید 78 فلسطینی شہید، اسرائیل کا لبنان پر بھی حملہ
  • غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
  • مسجد اقصیٰ ہماری ’ریڈلائن‘ ہے، ہر قیمت پردفاع کریں گے: حماس
  • غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید
  • زامبیا: ہاتھی کے حملے میں برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی سیاح ہلاک
  • اسرائیل کا حملہ،مزید 138 فلسطینی شہید، خان یونس کے مزید علاقے خالی کرنے کا انتباہ
  • حماس نے جنگ بندی تجویز پر مثبت ردعمل دے دیا: فلسطینی عہدیدار