Daily Mumtaz:
2025-05-24@14:22:37 GMT

امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق

امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق کردی گئی جو کہ اگلے سال سے بند کردیے جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اگلے سال امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کی پیداوار بند ہوجائے گی۔

اس سے قبل رواں سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکہ) کو امریکی خزانے پر بوجھ اور اسے فضول قرار دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سکوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی طرف اشارہ ہے جنہیں عام طور پر پینی کہا جاتا ہے اور یہ دو صدی سے زیادہ عرصے سے استعمال میں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ان سکوں کے بنانے کی قیمت اور ان کی افادیت پر طویل عرصے سے بحث بھی جاری ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق گزشتہ 10 سال میں سکوں کی پیداوار کی لاگت 1.

3 سینٹ سے بڑھ کر 3.69 سینٹ فی سکہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کا پہلی بار اجرا 1793 میں کیا گیا تھا۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکا میں ایک سینٹ کے مطابق

پڑھیں:

فیلڈ مارشل نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے پر نوجوانوں، میڈیا کو “فولادی دیوار” قرار دے دیا

راولپنڈی:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔

بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے پر نوجوانوں، میڈیا کو “فولادی دیوار” قرار دے دیا
  • فیلڈ مارشل نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے پر نوجوانوں، میڈیا کو فولادی دیوار قرار دے دیا
  • کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ، محکمہ صحت کی 4 اموات کی تصدیق
  • پنجاب اسمبلی، سینٹ کی خالی نشست پر انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل
  • سینٹ: ترمیمی بل پیش، صدر، نیوی اہلکاروں کی تعداد بڑھا سکیں گے، سول کورٹس بل منظور
  • امریکا؛ یہودی میوزیم میں 2 اسرائیلی سفارتکاروں کو قتل کرنے والا شخص کون ہے ؟
  • برطانوی شہری نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا
  • برطانیہ میں پہلی بار مچھروں میں ویسٹ نیل وائرس کی موجودگی کی تصدیق
  • نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، درخت اکھڑ گئے