حماس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر کی غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی جس نئی تجویز پر اسرائیل نے اتفاق کرلیا ہے، ثالثوں کے ذریعے اس کی تفصیلات ہم تک بھی پہنچ گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کے رہنما اس نئی تجویز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار طاہر النونو نے کہا کہ ہم سنجیدہ اور تیار ہیں کہ اگر کسی بھی تجویز سے جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن ہو، تو ہم اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں سے ملاقات کریں گے تاکہ اختلافات کم کرکے دوبارہ مذاکرات شروع ہوسکیں۔

ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ جنگ بندی معاہدے کی یک طرفہ خلاف ورزی کرکے ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ عالمی قوتیں اگر اسرائیل کی ضمانت لیں تو ہم اپنی شرائط پر اس تجویز پر غور کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر متفق ہو گیا اور اب حماس بھی اس تجویز کو قبول کرلے ورنہ بڑی تباہی ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ قطر اور مصر نے امن کے لیے سخت محنت کی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ حماس یہ ڈیل قبول کرے، کیونکہ اس سے بہتر موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی اس نئی تجویز میں 60 روزہ جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی فوج کا جزوی انخلا، انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ اورامریکا کی جانب سے مستقبل میں جنگ ختم کرنے پر بات چیت کی یقین دہانی شامل ہیں۔

تاہم اس تجویز میں کتنے یرغمالی رہا کیے جائیں گے، یہ واضح نہیں لیکن ماضی میں ایسی تجاویز میں تقریباً 10 یرغمالیوں کی رہائی شامل رہی ہے۔

دوسری جانب حماس کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ وہ باقی ماندہ تقریباً 50 یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ ہے بشرطیکہ اسرائیل مکمل طور پر غزہ سے نکل جائے اور جنگ بند کرے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی۔

اپنے بیان میں حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ سے متعلق قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نہیں کرتی۔

حماس رہنما کے مطابق یہ قرارداد غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اسے غیرجانبدار نہیں رہنے دے گی۔

حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہر طرح کی مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں، ہتھیار ڈالنے کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بین الااقوامی استحکام فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان سمیت مسلم ممالک شامل ہوں گے، جو متحدہ کمانڈ کے تحت غزہ میں قیامِ امن، شہریوں کے تحفظ اور امدادی راہداریوں کی نگرانی کریں گے۔

اسرائیل مرحلہ وار غزہ سے انخلا کرے گا، جب کہ تربیت یافتہ فلسطینی پولیس سرحدی علاقوں میں ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے مزید23فلسطینی شہیدکردیئے
  • استنبول میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت: اسٹیو وٹکوف کی حماس رہنما سے ایک اور ملاقات طے
  • نام نہاد غزہ امن فورس اور پاکستان
  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق
  • امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا
  • اسرائیل نے جنگ بندی کی پرواہ کیے بغیر لبنان پر دھاوا بول دیا، 13 افراد جاں بحق
  • اسرائیل کی جنگ معاہدے کی خلاف پرعالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسنا ک ہے
  • ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، محمد بن سلمان
  • 12 روزہ جنگ پر عبرانی ڈاکومنٹری پر ردعمل، اسرائیلی ناظرین “متبادل بیانیے” کے پیاسے نکلے
  • حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار