بھارت میں فلم کے پوسٹرز سے ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی:پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ان کے نام ہٹا دیے تھے جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ماہرہ خان کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں بہترین کام سے لوگوں کو دل جیتے بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری سے سب کی توجہ سمیٹی۔
ماہرہ خان بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا۔
اس حوالے سے ماہرہ خان نے پہلی بار ایک انٹریو میں گفتگو کی اور کہا کہ میری تصویر ہٹانے پر مجھے ایک سیکنڈ کا بھی برا نہیں لگا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اس حرکت کو دیکھ کر ہنسی تھی، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بہت چھوٹی چیز تھی، یہ کرنا ایک احمقانہ چیز تھی اور مجھے اس کے بارے میں برا نہیں لگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
مریم نواز کا پی ٹی آئی کو مودی سے زیادہ خطرناک کہنے پر بیرسٹر سیف کا سخت ردعمل
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی کے علاوہ کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، مریم نواز مودی کا جاتی امراء آنے کا احسان ہمارے شہدا کے خون کی تذلیل سے نہ اتاریں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فیصل آباد کے طلبہ کے سامنے کھڑے ہوکر دہشت گرد مودی کا دفاع اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے، پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والوں کے منہ سے پی ٹی آئی پر تنقید مضحکہ خیز ہے، مریم نواز پی ٹی آئی پر تنقید کی بجائے قوم کو پاک بھارت کشیدگی پر مجرمانہ خاموشی کا جواب دیں، مجرمانہ خاموشی واضح ثبوت ہے کہ شریف خاندان کو قومی مفاد عزیز نہیں ہے۔