بھارتیوں کی حرکت دیکھ کر ہنسی آگئی: ماہرہ خان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں۔بھارتی فلم کے پوسٹر سے تصویر نکالنے پرمجھے زرا بھی برا نہیں لگا الٹا ہنسی آگئی۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بہت چھوٹی اور احمقانہ چیز تھی ماہرہ خان بالی وڈ فلم 'رئیس'میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں،پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ہٹا دیا تھا جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ماہرہ خان کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں بہترین کام سے لوگوں کو دل جیتے بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری سے سب کی توجہ سمیٹی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :