WE News:
2025-09-18@14:08:31 GMT

عید قرباں: پاکستان کی معیشت کو کتنا فائدہ ہوتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

عید قرباں: پاکستان کی معیشت کو کتنا فائدہ ہوتا ہے؟

عید قرباں نہ صرف مسلمانوں کا بڑا مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ عید قرباں کی آمد پر چھریاں اور ٹوکے فروخت کرنے والوں، قصائیوں، چمڑے اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو بھی روزگار کے بہترین مواقع فراہم ملتے ہیں۔

یہ مذہبی تہوار عوام کے روزگار اور پاکستانی معیشت کے لیے کس قدر بہترین موقع ہوتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ نہ صرف مذہبی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ ایک بڑی معاشی سرگرمی بھی بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر موشیوں کی خریدوفروخت زوروں پر ہوتی ہے جس کے لیے شہروں میں خصوصی مویشی منڈیاں قائم کی جاتی ہیں جہاں ماضی میں ہر شہر میں صرف ایک منڈی لگا کرتی تھی، اب تقریباً ہر علاقے میں منڈیاں لگائی جاتی ہیں جس سے یہ سرگرمی مزید وسعت اختیار کر چکی ہے۔

اس عمل کے دوران پیسہ شہروں سے دیہی علاقوں کی جانب منتقل ہوتا ہے جو کہ ایک منفرد معاشی رجحان ہے کیونکہ عمومی طور پر اشیا دیہات سے شہروں کی جانب آتی ہیں۔ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے بعد ان کے ذبیحے ک لیے عارضی روزگار پیدا ہوتا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ قصائی، مددگار اور صفائی کے شعبے میں کام کرتے ہیں جس سے قلیل مدتی روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔

قربانی کے جانوروں سے حاصل شدہ فضلہ بھی مختلف طریقوں سے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: عیدالاضحیٰ پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز

سب سے اہم پہلو چمڑے کی صنعت کا ہے جسے عید کے موقعے پر سب سے زیادہ خام مال دستیاب ہوتا ہے۔ پاکستان کی چمڑے کی صنعت ایک وقت بحران کا شکار رہی، خاص طور پر جب چینی لیدر کی درآمدات نے مقامی مارکیٹ کو متاثر کیا۔ تاہم حالیہ برسوں میں یہ صنعت بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے اور دنیا بھر میں اصلی چمڑے کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان کی چمڑے کی صنعت نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرتی ہے بلکہ ایکسپورٹ کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ ہر سال تقریباً 5 ارب روپے مالیت کی کھالیں جمع کی جاتی ہیں جن میں سے ایک بڑی مقدار برآمد کی جاتی ہے جبکہ باقی کھالیں مقامی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کھالوں سے جوتے، بیگ، جیکٹس، گاڑیوں کے سیٹ کورز اور دیگر مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق ملکی مجموعی قومی پیداوار میں زراعت کا حصہ 18.

5 فیصد ہے جس میں سے 60.5 فیصد حصہ لائیو اسٹاک کا بنتا ہے۔ 38.5 لوگوں کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے۔ گزشتہ مالی سال میں لائیو اسٹاک کی مجموعی مالیت 1384 ارب روپے تھی جو 2018-19 میں بڑھ کر 1440 ارب روپے ہو گئی۔

قائداعظم یونیورسٹی کے اسکول آف فنانس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر، ڈاکٹر انور شاہ کے مطابق عیدِ قرباں کے موقع پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ امریکا، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں مقیم پاکستانی قربانی کے لیے رقم پاکستان بھیجتے ہیں تاکہ اس کا فائدہ یہاں کے مستحق اور پسماندہ طبقوں کو پہنچ سکے۔

وہ یہ رقم نہ صرف اپنے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کو بھیجتے ہیں بلکہ مختلف فلاحی اداروں کو بھی دیتے ہیں جو ضرورت مندوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کی ذمے داری ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر انور شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عموماً ہر خاندان میں ایک فرد قربانی کرتا ہے۔ اگر ہم ملک کی مجموعی آبادی کو اوسط خاندانی سائز پر تقسیم کریں تو ہم اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تقریباً کتنے افراد قربانی کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر ہم معیشت پر قربانی کے مثبت اثرات اور مجموعی فائدے کا بھی تخمینہ لگا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گورو’ کا ٹریلر جاری

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2024 کے رجحانات کو دیکھیں تو سال 2025 میں بھی قربانی کے جانوروں کی تعداد میں اضافہ یا کم از کم گزشتہ سال کے برابر ہی رہنے کا امکان ہے۔ سنہ 2024 میں تقریباً 6.8 ملین جانور قربان کیے گئے تھے اور چونکہ معاشی حالات مستحکم ہیں تو امید کی جا سکتی ہے کہ یہ تعداد 2025 میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ عید الاضحیٰ پر 200 سے 300 ارب روپے تک کی رقم ہر سال شہری علاقوں سے دیہی علاقوں کی طرف منتقل ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عید قرباں عیدالاضحیٰ عیدالاضحیٰ اور کاروبار عیدالضحیٰ اور ملکی معیشت

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عیدالاضحی عیدالاضحی اور کاروبار عیدالضحی اور ملکی معیشت قربانی کے کی معیشت ارب روپے جاتی ہیں ہوتا ہے چمڑے کی کی جاتی میں بھی کی جانب کے لیے

پڑھیں:

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دہی کھانے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دہی ایک ایسی مقبول غذا ہے جسے بیشتر افراد شوق سے کھاتے ہیں اور یہ صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ دہی کی کئی اقسام موجود ہیں، جن میں سے یونانی یا گریک دہی عام دہی کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے، تاہم سادہ دہی بھی جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے، خاص طور پر اگر اس میں چینی شامل نہ کی جائے۔

170 گرام دہی میں تقریباً 107 کیلوریز، 8.92 گرام پروٹین، 2.64 گرام چکنائی، 12 گرام کاربوہائیڈریٹ، 12 گرام شکر اور 311 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دہی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے؟

جی ہاں، دن کے مخصوص اوقات میں دہی کھانے سے اس کے فوائد بڑھ جاتے ہیں اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مزید مدد ملتی ہے۔

ہڈیوں کے لیے دہی کھانے کا بہترین وقت

اگرچہ دن کے کسی بھی وقت دہی کھانے سے فائدہ ہوتا ہے، لیکن تحقیق کے مطابق جو لوگ اسے اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں، ان کی ہڈیوں کی کثافت عام طور پر زیادہ ہوتی ہے۔ دہی میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کے لیے بنیادی غذائی جز ہے، جبکہ وٹامن ڈی، پروٹین اور پرو بائیوٹکس بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں معاون ہیں۔

خاص طور پر ایک ہی وقت پر روزانہ دہی کھانا، جیسے ناشتہ میں، ہڈیوں کی صحت کو مزید بہتر کرتا ہے۔ اسی طرح ورزش کے بعد دہی کا استعمال بھی نہایت فائدہ مند ہے، کیونکہ اس سے ہڈیوں کے بننے کا عمل تیز ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے دہی کو روزانہ کی غذا میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • دیسی گھی یا مکھن، دونوں میں سے زیادہ فائدہ مند کیا ہے؟
  • ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • اب ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز بھی "اپنی چھت اپنا گھر" کاخواب حقیقت میں بدل سکیں گے
  • بھارت کی مشکلات میں اضافہ، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے نے پاکستان کو کتنا مضبوط بنادیا؟
  • سیلاب کی تباہ کاریاں اور حکمران طبقہ کی نااہلی
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • انکم ٹیکس مسلط نہیں کرسکتے تو سپرکیسے کرسکتے ہیں : سپریم کورٹ 
  •  یہ دن قربانی اور جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ
  • ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دہی کھانے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟