پی ٹی آئی ٹھوس مینڈیٹ اور یقین دہانیوں کے ساتھ مذاکرات کرے تو ہم تیار ہیں، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ٹھوس منڈیٹ اور یقین دہانیوں کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود ’’نہ تو سیاسی عمل رکا ہے اور نہ ہی معیشت کا پہیہ جام ہوا ہے۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالتی کارروائی کا حصہ ہے، جس کی پاسداری ہر صورت میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے عمران خان کی موجودہ قانونی پیچیدگیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’عمران خان کو اپنی رہائی کے لیے عدالتی عمل سے گزرنا ہوگا۔‘‘ انہوں نے پی ٹی آئی پر ماضی میں پاکستان کو ’’دیوالیہ‘‘ کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے کی کوشش کی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔‘‘ سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے نہ صرف بھارت کے ساتھ جنگ جیتی ہے بلکہ سفارت کاری کے میدان میں بھی بہترین مہارت کا ثبوت دیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسے فوجی بجٹ نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور قومی دفاع کا بجٹ کہنا چاہیے جس میں اضافہ ناگزیر ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف پوری طرح حکومت میں موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خود کہا کہ وہ کوئی بڑا فیصلہ نواز شریف کی مشاورت کے بغیر نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں نواز شریف کی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے وہ پوری طرح متحرک ہوتے ہیں، ایک سیاسی مدبر کے طور پر نواز شریف اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔نواز شریف جیسے بڑے قد کے لیڈر کیلئے ضروری نہیں کہ وہ روز میڈیا پر آ کر اپنا نظریہ پیش کریں۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی ا ئی نواز شریف نے کہا کہ ہوئے کہا انہوں نے
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :