Daily Ausaf:
2025-05-29@00:07:10 GMT

ایم 6 اور ایم 10 موٹر ویز کے حوالے سے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 10 اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کراچی آمد پر بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقات میں موٹر وے منصوبوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔

علیم خان نے کہا کہ ایم 6 منصوبہ اب مزید نظر انداز نہیں ہوگا، ایم سکس اور ایم ٹین موٹر ویز اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں، انھوں نے کہا 400 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کراچی کی بزنس کمیونٹی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اس انقلابی منصوبے میں سرمایہ کاری کریں، علیم خان نے بتایا کہ ایم 10 موٹر وے کی تعمیر سے کراچی پورٹ سے اشیا کی ترسیل کا نظام بہتر ہوگا، اور دونوں موٹر وے منصوبے 2 سال میں مکمل ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے لیاری ایکسپریس وے سے ہیوی ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے حوالے سے کہا کہ اگلے 15 دن میں وہ وزیر اعظم کو اس سلسلے میں آگاہ کریں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ گزشتہ سال 64 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو کمانے والا نیشنل ہائی وے اتھارٹی، اس سال 110 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر موٹر وے نے کہا

پڑھیں:

50 اضلاع پولیو سے متاثر، خداکا واسطہ، بچوں کو ویکسین پلائیں، وفاقی وزیر صحت

ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے والدین سے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 50 اضلاع پولیو سے متاثر ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ  خداکا واسطہ ہے بچوں کو ویکسین پلائیں۔ ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے والدین سے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد خطے کو پولیو فری بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے والدین یہ بات سمجھیں کہ یہ اُن کے بچوں کی بہتری کے لیے ہے۔ ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں ہماری مدد کریں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو ایک بار ہوجائے تو عمر بھر ساتھ رہتا ہے۔ کینسر کا علاج موجود ہے، لیکن پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ انہوں نے والدین کو خبردار کیا کہ بچوں کو قطرے نہ پلوانے والے روزِ قیامت اس جرم پر جوابدہ ہوں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مہم کے خلاف پھیلائی گئی منفی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ کوئی سازش نہیں، بلکہ ایک خالص انسانی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لہجے کی تلخی کو نہ سوچیں، میری تلقین کی نیت کو سمجھیں۔ وفاقی وزیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس وقت پاکستان کے 50 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہو چکی ہے، جو ایک خطرناک اشارہ ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے سوا دنیا بھر سے پولیو ختم ہو چکا ہے۔ اب یہ صرف دو ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں کو اس لعنت سے بچائیں۔

متعلقہ مضامین

  • عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزارت مذہبی امور
  • مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات
  • پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا: احسن اقبال
  • گلگت میں وفاقی محتسب کا دفتر قائم کیا جا رہا ہے، فوزیہ وقار
  • طلبہ و طالبات کیلئےہزاروں نئی سکالرسپس کی منظوری، اچھی خبر آگئی
  • حلقے میں 7500 روپے کی موٹر سائیکل چوری، ایم پی اے کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
  • چین  ملائیشیا کے حوالے سے  قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم
  • 50 اضلاع پولیو سے متاثر، خداکا واسطہ، بچوں کو ویکسین پلائیں، وفاقی وزیر صحت
  • ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے ہورہی ہے، عبدالعلیم خان