سعودی عرب میں 4مئی سے اب تک 5پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سعودی عرب میں 4مئی سے اب تک 5پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب میں 4مئی سے اب تک 5پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے۔ترجمان پاکستان حج مشن کے مطابق 5 عازمین حج کی طبعی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ترجمان پاکستان حج مشن نے بتایاکہ چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان اور فیصل آبادکی کشورسلطان کا مدینہ میں انتقال ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی نماز جنازہ مسجد نبوی ۖ میں اداکی گئی اور تدفین مقبرہ جنت البقیع میں ہوئی۔
ترجمان کے مطابق جہلم کے گل جان اور گوجرانوالا کی ارشاد بیگم کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا اور دونوں عازمین کی تدفین مقبرہ شرائع میں ہوئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، 2ججزکا اختلافی نوٹ مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس، الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ،مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد، رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر انتقال کرگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں اُن کا انتقال ہوا ہے۔
میاں محمد اظہر 2024 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار تھے اور آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے تھے۔
اس سے قبل انہوں نے سابق گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔
اُن کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ کئی عرصے سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور آخری بار ہونے والے عام انتخابات میں این اے 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب بھی ہوئے تھے۔
حماد اظہر نے جون 2023 میں دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے 88 سالہ والد کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم دو روز کے بعد انہوں نے میاں محمد اظہر کی گھر واپسی کی تصدیق بھی کردی تھی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق گورنر میاں اظہر کے انتقال پر افسوس، سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔