انسانیت کے نام محبت الٰہی کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ہتھیار محبت کے سوا، سب توڑ دو اور دل کے در کھول دو۔ ذرا توقف کرواور اس خاموش آوازکو سنو جو ہر طرف گونج رہی ہے۔
جنگ کے میدانوں سے، اسکرینوں کے پیچھے سے، ویران دلوں سے،اور خالی آنکھوں سے یہ وہ زمانہ ہے جہاں محبت کمزوری بن چکی ہے، الفاظ کھوکھلے اور تعلقات دکھاوے بن چکے ہیں اور انسان اپنی ہی ایجادات کا قیدی بن چکا ہے ۔
ایسے میں ایک ندا عرش سے اترتی ہے کہ آئو تلواریں رکھ دو، توپیں توڑ دو،اور صرف ایک ہتھیار باقی رکھو: محبت یہ کوئی خواب نہیں یہ سچائی کا وہ چراغ ہے جو ہر بیدار دل میں جلتا ہے،ہر زخمی روح کی آخری دعا ہے،ہر سچے انسان کی پہلی امید ہے۔ ہم محبت سے پیدا ہوئے، محبت کے لیے پیدا ہوئے ۔ میں نے تجھے اپنی محبت کے لیے پیدا کیا۔
(حدیث قدسی) حضرت آدم کی مٹی جب گوندھی گئی تو اس میں کوئی نفرت، کوئی دشمنی نہ تھی اس میں فقط اللہ کی محبت کا نور شامل تھا۔اسی لیے آدم کو روحِ الہی عطا کی گئی،اور ہم سب کو اولادِ عشق بنایا گیا ۔ نہ قوم، نہ زبان، نہ مذہب بس محبت کا ایک ہی نسب۔
ہم تاجدارِ محبت ہیں ہم وہ قوم ہیں جسے رب نےبنایا: نہ نفرت کے لیے، نہ تسلط کے لیے،بلکہ فقط محبت، امن، اور قربت کے لیے۔ تو وہ آئینہ ہے جس میں خدا اپنی محبت کو دیکھتا ہے ۔
مولانا رومی۔۔ محبت وہ الہی طاقت جس سے دشمن، دوست بن جاتے ہیں ،اندھیرے روشنی بن جاتے ہیں، دلوں کے در یکجہتی سے کھل جاتے ہیں اور انسانیت، خدا کی قربت محسوس کرتی ہے ایک نئی دنیا خواب نہیں، ضرورت ہے! جہاں بچوں کے ہاتھ میں کھلونے ہوں، ہتھیار نہیں، جہاں رنگ و نسل نہیں صرف دل کی روشنی دیکھی جائے، جہاں امام، پنڈت، اور پادری سب محبت کی بات کریں اور جہاں انسان، صرف انسان کہلائے۔ خدائے واحد و لا شری کا عکس بنے۔ جج نہیں بلکہ عبد شکور بنا رہے اور عبادت کے نغمے دل سے ادا کرتا رہے۔
زمین جنت کا آئینہ ہے یہ مقتل نہیں، نہ بازارِ خون یہ آشیانہ ہے محبت کا، اور گلزارِ الہی کا، تو پھر اے انسان اب فیصلہ تیرا ہے کہ محبت کو چننا ہے یا نفرت کو؟خالق کی رضا یا مخلوق کی غلامی؟
مملکتِ عشق ایک روحانی دعوت ہے یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں،نہ کوئی مذہبی فرقہ بس لا الہ لااللہ ا علان زبان سے اور تصدیق دل سے جو نقطہ آغاز محبت رب العالمین ہے۔
یہ تو دلوں کا وطن ہے جہاں قانون صرف محبت ہے،کرسی فقط خلوص کی ہے اور عبادت صرف رحمت کے سجدے میں ہے ہمارا منشور’’ہر ذی روح محترم، ہر مسکراہٹ عبادت‘‘ اور ہر ایک کو معاف کردینا فتح عظیم ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے!
جہاں انسانیت متحد ہو،مخلوق محفوظ ہو، اور محبت حکمران ہو۔آئو اس نورانی انقلاب کا حصہ بنو،جو تلوار نہیں، دعا سے جیتا ہے جو فوج نہیں، فرشتوں کے قافلے لاتا ہے اور جس کا پرچم صرف ایک ہے۔ محبت ہی اصل بادشاہی ہے محبت کو زبان بنا محبت کو راستہ بنا محبت کو آئندہ نسلوں کی میراث بنایہ پیغام دل سے نکلا ہےاور دلوں تک پہنچے گا کیونکہ آخر میں صرف محبت باقی رہ جاتی ہے قرآن تصدیق سب کی تسلی کے لئےسورۃ البقرۃ (2:165)
ترجمہ:اورجو ایمان لائے، وہ اللہ سے سب سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں۔تفسیریہ آیت بیان کرتی ہے کہ مومنوں کی سب سے گہری محبت اللہ سے ہوتی ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ سب کچھ اسی کا ہے، اور وہی سب سے زیادہ رحیم و کریم ہے۔ ان کے دل میں کوئی اور محبت اللہ کی محبت پر غالب نہیں آتی۔ سورۃالمائدہ (5:54)
ترجمہ:عنقریب اللہ ایک ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ محبت کرے گا اور وہ اس سے محبت کریں گے۔
تفسیر، یہ آیت ایک ایسے گروہ کی پیش گوئی ہے جو اللہ کے ساتھ محبت کے تعلق میں مضبوط ہو گا۔ اللہ ان سے راضی ہو گا، اور وہ اللہ سے سچی محبت کریں گے۔ یہ مقامِ قرب اور مقامِ محبوبیت ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محبت کے محبت کو کے لیے
پڑھیں:
’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے علیمہ خانم پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔
شیرافضل مروت نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے، بانی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں، وہ یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کا بیٹا شہر میں دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسری بہن کا بیٹا جیل میں ہے، جو الزامات حسان نیازی پر ہیں وہی علیمہ خانم کے بیٹے پر بھی ہیں۔
علیمہ خانم وضاحت دیں ان کابیٹا کیوں آزاد ہے اور حسان نیازی کیوں جیل میں ہے؟ علیمہ خانم نے پی ٹی آئی میں انتشار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، کبھی علی امین گنڈا پور تو کبھی بیرسٹر سیف پر تنقید۔ انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا سب کو متنازع بنایا ہے۔
انہوں نےنجی ٹی وی کی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرسیف کو فائنل سینیٹ امیدواروں کی فہرست دی تھی، علیمہ خانم نے بیرسٹرسیف کو بلوا کر کہا کہ فہرست کو تبدیل کریں۔
مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے واضح کیا بانی پی ٹی نے فہرست دی ہے تبدیل نہیں کرسکتا، فہرست میں مشال یوسفزئی کا بھی نام تھا جو علیمہ خانم کو پسند نہیں تھا۔
مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کے قریب ہیں اس لیے علیمہ خانم کی دشمن ہیں، جو بھی بشریٰ بی بی کے قریب ہوگا علیمہ خانم ان کی دشمن بن جائیں گی۔
علیمہ خانم نے آج تک نہیں بتایاکہ2002میں26کروڑ کا گھرکیسے خریدا، علیمہ خانم کے ساتھ ایک خاتون تھی ان کے پیسے ہتھیائے وہ عدالتوں میں گئی۔
Post Views: 3