شوبز کی خواتین کو آج بھی معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے؛ مریم نفیس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی شوبز کی خواتین کو معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا۔
ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہمارے سماج میں خواتین کے بارے دہرے معیار اور تضادات پر کھل کر بات کی۔
مریم نفیس نے معاشرے میں اب بھی اپنے زور بازو پر زندگی گزارنے والی خواتین اور خاص طور پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔
اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس صدی میں بھی ہمارے معاشرے میں روزگار کے لیے باہر نکلنے والی خواتین کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مریم نفیس نے مزید کہا کہ شوبز کی خواتین کو اب بھی سماج میں سب سے برا سمجھا جاتا ہے اور اس پیشے کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے۔
اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ شوبز میں ہر طرح کا پس منظر رکھنے والی تعلیم یافتہ لڑکیاں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے کام کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا۔
مریم نفیس نے زور دے کر کہا کہ حالانکہ بہت سے فنکار ڈراما کی شوٹنگ کے دوران بھی نماز کا اہتمام کرتے ہیں اور دینی فرائض میں بالکل کوتاہی نہیں برتاجاتا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نفیس نے خواتین کو جاتا ہے
پڑھیں:
بیرسٹر علی ظفر نے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کرادیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے اپنے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کروا دیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجموعی طور پر 17 سینیٹر کے استعفے جمع کرا رہے ہیں، باقی بعد میں آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، استعفیٰ بطور احتجاج دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہاکہ ان استعفوں کے بعد ہمارے سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے خود سمیت سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر فیصل جاوید، نور الحق قادری، مرزا محمد آفریدی، مشعال یوسفزئی، راجا ناصر عباس، عون عباس، فوزیہ ارشد، محسن عزیز کے استعفے جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹر ذیشان خانزادہ، دوست محمد، محمد ہمایوں مہمند، زرقہ سہروردی، سیف اللّٰہ خان نیازی، فلک ناز اور روبیا ناز کے استعفے شامل ہیں۔