آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے: کمشنر لاہور
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
کمشنر لاہور زید بن مقصود—فائل فوٹو
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز لاہور سمیت پورے ڈویژن میں صفائی مہم جاری ہے۔
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ہر تحصیل و اضلاع میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو تینوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔
زید بن مقصود نے بتایا ہے کہ عید کے پہلے روز لاہور سے 18ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج اور 30 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمشنر لاہور نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔