data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 2025-26 کی مختلف تجاویز پر مشاور کی گئی جس کے بعد تنخواہ میں 10 فیصد اضافے جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی تھی۔

وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور مالیاتی نظم و ضبط کے ساتھ اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 5 بجے شیڈول ہے جس دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 17 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردی

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل کردی ہے، جس کے  تحت سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح برقرار جبکہ باقی تمام بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی گئی ہے تاہم سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سروس اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔

محکمہ قومی بچت نے منافع کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 10.4فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 10.68 فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ اور پنشنر بینیفٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.96فیصد، تین ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 10.32 فیصد، 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح10.20 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح ایک سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 10.14 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 9.35 فیصد ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے ایک سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 9.94 فیصد، تین سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر10.30 فیصد، 5 سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 10.80 فیصد اور سروا اسلامک اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 9.94 فیصد کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی
  • سستے میں اچھا دکھنے کا شوق: پاکستانیوں نے کروڑوں کے لنڈا کے کپڑے خرید لئے
  • وفاقی حکومت نے بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردی
  • امریکا میں کتنے فیصد ملازمین کو خوراک کے حصول، بچوں کی نگہداشت میں مشکل کا سامنا؟
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
  • شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے،احمد چنائے
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
  • سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم