لاس اینجلس میں ٹرمپ کیخلاف احتجاج جاری، جزوی کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ 5 روز سے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں گزشتہ کئی روز سے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج جاری تاہم اب یہ احتجاج دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک، الینوے اور ٹیکساس تک پھیل گیا۔کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔لاس اینجلس میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ پرتشدد احتجاج کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔لاس اینجلس کی میئر کارین باس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرفیو آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ چار روز کے دوران مظاہرین کی جانب سے کئی مقامات پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لاس اینجلس میں مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکڑوں میرینز بھی تعینات کردیے گئے۔ اْدھر امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی جج نے ٹرمپ کی فوجیوں کی تعیناتی کے حکم کے خلاف دائر کیلیفورنیا کی درخواست مسترد کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس میں ٹرمپ کی
پڑھیں:
اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شکاگو اور نیو اورلینز جیسے بے امن شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات کی منتقلی میں مصروف تھے۔ حملے میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے زور دیا کہ منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے روکنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔