پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد( آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، اور اس احتجاج کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔
چوہدری منظور نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج خود وزیر دفاع سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو “مالی فحاشی” قرار دے رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف ان کی نہیں بلکہ کابینہ، پارلیمنٹیرینز، عدلیہ سمیت تمام اشرافیہ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جانب کسان، مزدور اور عام شہری بدترین معاشی حالات کا شکار ہیں۔ عالمی بینک غربت کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش ظاہر کر رہا ہے، جبکہ حکومت اشرافیہ کو نوازنے میں مصروف ہے۔
چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد پنشن ختم کرنے کا اعلان ظلم کے مترادف ہے۔ عوام کی غربت اور مہنگائی کے بارے میں 2018ء کی مردم شماری کے مطابق 10 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے میں 200 فیصد سے زائد تنخواہوں میں اضافہ کیا، لیکن جب محنت کش کی بات آئی تو مہنگائی کی شرح کا بہانہ بنا دیا گیا۔
چوہدری منظور نے الزام عائد کیا کہ 6200 ارب روپے کا نقصان حکومتی غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ زراعت تباہ ہو رہی ہے، پانچ بڑی فصلیں منفی پیداوار کا شکار ہیں۔ کپاس، چاول اور مکئی کی کم پیداوار اس کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے 50 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، مگر حکومت نے صرف اشرافیہ کو نوازا۔ کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں بجلی کا بل ہی مشکل سے پورا ہوتا ہے، غریب جائے تو کہاں جائے؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے ،کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری وزیراعظم اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔