اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی سے  تنخواہوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، رپورٹ کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی،ڈپٹی سپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی منگنی ٹوٹ گئی، حیران کن انکشاف 

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اچانک بڑے اضافے کو مالی ’ فحاشی‘ قرار دیدیا ہے ۔

خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اورمراعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا، تنخواہوں اور مالی مراعات میں یہ غیر معمولی اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں،  ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج  متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: تنخواہوں میں اضافے سپیکر قومی اسمبلی چیئرمین سینیٹ کی کی تنخواہوں میں

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج منظور کرتے ہوئے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
نجی میڈیا کے مطابق، وفاقی کابینہ نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی، جس کے تحت گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو اس اضافے کا یکساں فائدہ حاصل ہوگا۔
یہ اضافہ سرکاری ملازمین کی بڑھتی ہوئی رہائشی مشکلات اور کرایوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق، اس فیصلے سے وفاقی اداروں میں تعینات سیکڑوں سرکاری اہلکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، تاہم اس سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے سالانہ کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا تھا، جبکہ حالیہ معاشی صورتحال میں رہائش کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے تھے۔ ملازمین کی جانب سے اس اضافے کا مطالبہ عرصے سے کیا جا رہا تھا، جسے اب حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ اگرچہ ملازمین کے لیے ریلیف کا باعث ہے، لیکن وفاقی بجٹ پر اس کے اثرات نمایاں ہوں گے۔ اس اضافے سے ایک طرف سرکاری عملے کی فلاح یقینی بنے گی تو دوسری طرف مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا وزارتِ خزانہ کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت خفیہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: سپیکر پنجاب اسمبلی
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول کا رابطہ، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر مبارکباد
  • چیئرمین سینٹ کی  امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر  سے ملاقات
  • چیئرمین سینیٹ کی یو اے ای کی نیشنل کونسل کے ا سپیکر سے ملاقات
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ اور میاں خان بگٹی کی ملاقات
  • خیبر پختونخوا اسمبلی، سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب