صدر آصف زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے ایران کےخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنےبیان میں کہا کہ اسرائیل کے ایران پرحملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے،جانوں کےضیاع پر ایران کی عوام کےساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
مزید کہا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح ملک کا احتساب کرےصورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔
میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،چیئرمین سینیٹ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات
چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا چیمبر پاک۔چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس سے قبل صدرِ پاکستان نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
یہ تاریخی میموریل شنگھائی کے فرنچ علاقے میں واقع ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ صدر مملکت نے شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا جس میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
صدر نے اس ورثے کے تحفظ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقام چین کی ترقی اور عالمی طاقت بننے میں کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چائنا شنگھائی صدر مملکت