لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران پر حملہ، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی بدترین مندی کا شکار ہو گئی، خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل تنازع کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 91 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔

کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1949 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 79 کروڑ 12 لاکھ 11 ہزار 697 روپے مالیت کے 23 کروڑ 81 لاکھ 92 ہزار 304 شیئرز کا لین دین ہوا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کے بعد مندی چھا گئی تھی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بعد ازاں سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
                                                         .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پوائنٹس کی ایک لاکھ کے باعث

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

گزشہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔اسی طرح، 10 گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےکی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی۔ْدوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.65 ڈالر ہوگئی۔ادھر، 65 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 127 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 56 روپے کی کمی سے 4 ہزار 395 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
  • اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھار دباؤ میں رہی، سرمایہ کاروں پر خدشات کے سائے گہرے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین اور جرمانوں میں اضافہ
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار پر جرمانے بھی بڑھا دیے گئے
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ