ماہرہ خان نے لندن میں پیش آئے ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اب ماہرہ نے لب کشائی کر دی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں تھیں۔ تاہم میٹ اینڈ گریٹ کے دوران صورتحال بگڑ گئی کیونکہ انتظامات ناقص تھے اور بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی۔
واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کے غیر مناسب انداز سے قریب آنے پر وہ پریشان ہو گئیں۔ عوام نے اس پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایسے میں ہمایوں سعید نے موقع پر پہنچ کر ماہرہ کو تحفظ دیا اور ہجوم کو پیچھے ہٹایا۔
حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اس واقعے پر بات کی ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور عام طور پر مدد مانگتی نہیں، لیکن ہمایوں سے ان کی خاص سمجھ بوجھ ہے۔ جب وہ پریشان ہوئیں تو ہمایوں نے فوراً ان کی کیفیت کو محسوس کیا اور مدد کو آئے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ہر اس خاتون کی مدد کریں گے جو کسی بھی مشکل میں ہو، صرف ماہرہ ہی کی نہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید ماہرہ خان
پڑھیں:
یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ جو اپنے فیملی ولاگز، متنازع بیانات اور قانونی مقدمات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں، ان پر الزامات لگتے رہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک تعلق میں رہے جس کا انہوں نے اقرار بھی کیا۔ اس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
اب اس حوالے سے رجب بٹ کی والدہ کو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے افیئرز سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے رجب کا وی لاگ بھی دیکھا جس میں اس نے اپنے افیئرز کا اعتراف کیا تھا اس وقت مجھے یہ سن کر بہت برا لگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی تو سب کا ہی ہوتا ہے اللہ معاف کر دیتا ہے وہ بہت عظیم ہے جب بندہ دل سے معافی مانگتا ہے تو وہ معاف کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے کہا کہ رجب بٹ کی والدہ نے ایک روایتی ماں کی طرح بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کیا، جبکہ دیگر صارفین نے کہا کہ اگر یہی معاملہ ان کے داماد جواد کے ساتھ پیش آتا تو والدہ کا موقف بالکل مختلف ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ رجب بٹ افیئر رجب بٹ والدہ وائرل ویڈیو