افغان کرکٹر راشد خان نے عنایا خان سے رابطہ کرکے کیا مطالبہ کیا؟ اداکارہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ عنایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان کرکٹر راشد خان نے سوشل میڈیا پر ان سے رابطہ کیا اور تصاویر بھیجنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی کرکٹر محمد سراج کے کس بالی ووڈ اداکارہ سے تعلقات بڑھنے لگے؟
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عنایا خان نے کہاکہ راشد خان نے انہیں اسنیپ چیٹ پر ایڈ کیا اور ایک مشترکہ دوست کے ذریعے بات چیت کا آغاز ہوا۔
اداکارہ نے بتایا کہ راشد خان نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ اداکارہ ہیں، جس پر دونوں کے درمیان کچھ دیر گفتگو بھی ہوئی، جس میں شوٹنگز اور پاک بھارت کرکٹ میچوں سے متعلق بات چیت شامل تھی۔
عنایا نے واضح کیاکہ دونوں کے درمیان صرف دوستانہ گفتگو ہوئی اور راشد اب بھی ان کے اسنیپ چیٹ لسٹ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کرکٹرعبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار سے منگنی کیوں توڑی؟
یاد رہے کہ راشد خان نے اکتوبر 2023 میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روایتی پشتون رسم و رواج کے تحت شادی کی تھی، جس میں افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی سمیت متعدد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کی اس تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ اسنیپ چیٹ افغان کرکٹر تصاویر راشد خان سوشل میڈیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ افغان کرکٹر تصاویر سوشل میڈیا وی نیوز
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
Post Views: 6