data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فرانس کا سخت اقدام، غزہ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نمائش کرنے پر اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹال بند کر دیے گئے۔

پیرس: فرانس نے پیرس ائیر شو کے دوران پانچ اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز بند کر دیے، یہ فیصلہ ان کمپنیوں کی جانب سے “جارحانہ ہتھیاروں” کی نمائش کے باعث کیا گیا جنہیں مبینہ طور پر غزہ میں استعمال کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان ہتھیاروں کی نمائش پر اٹھایا گیا ہے جو فرانس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

بند کیے گئے اسٹالز میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (IAI)، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس جیسی اہم کمپنیاں شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کمپنیاں گائیڈڈ میزائل اور بم جبکہ دیگر ڈرونز بنانے میں مہارت رکھتی ہیں۔

اس فیصلے پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے “شرمناک” قرار دیا اور فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ این جی اوز کی جانب سے دائر درخواست مسترد ہونے کے بعد 9 اسرائیلی کمپنیوں کو ائیر شو میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اب ان میں سے 5 کمپنیوں کے اسٹالز بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ 4 بدستور کھلے ہیں۔ این جی اوز کا مؤقف تھا کہ ان کمپنیوں کو غزہ میں جنگی کردار کے باعث نمائش میں شرکت کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فرانس کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک : فرانس نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اور طویل مدتی امداد اور ترقیاتی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی سفارت کاری کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔

فرانس نے سیلاب کی صورتحال کے دوران پاکستان کو فوری طور پر 1 کروڑ امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ہی طویل مدتی امداد اور تکنیکی تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ صحت و حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے فرانس نے یونیسیف کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 30 لاکھ یوروز (تقریباً 327 لاکھ امریکی ڈالرز) کی امداد فراہم کی جس سے تقریباً 19 لاکھ خواتین اور بچوں کو فائدہ پہنچا۔

متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے؛ محسن نقوی کی فیڈرل ریزرو پولیس کو اہم ہدایات

پاکستان نے برقی گاڑیوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے فرانس کے ’گرین فنڈ‘ سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی جس پر فرانس نے برقی گاڑیوں کی تبدیلی اور توانائی اصلاحات میں تکنیکی و مالی تعاون پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔ اس دوران پاکستان اور فرانس نے ترقیاتی منصوبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا۔ 

فرانس نے توانائی، شہری ترقی، ماحولیاتی پائیداری، میونسپل سروسز اور ٹیکنالوجی کےشعبوں میں تعاون کا یقین دلایا۔

لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج

واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے جن منصوبوں میں تعاون کا یقین دلایا گیا ہے ان میں سے تقریباً 14منصوبوں پر ابھی کام جاری ہے اور کئی منصوبے ایسے ہیں جو کہ پائپ لائن میں ہیں اور اس عمل میں فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کا کردار شامل ہے۔ اس کے علاوہ فرانس نے پاکستان کے 189.7 ملین امریکی ڈالرز کے قرضوں کی ادائیگی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جو G20 یا G7 کے قرض معطلی اقدام (Debt Service Suspension Initiative) کے تحت کیا گیا ہے۔

پاک فوج کی انجینئر کور کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری

متعلقہ مضامین

  • فرانس کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان
  • چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی
  • پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام
  • چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت کا بڑا اقدام
  • فرانس اور اٹلی میں شادیوں کا نیا رجحان: اجنبی مہمان، ٹکٹ خرید کر خوشیوں میں شریک
  • صنعتی اور سپیشل اکنامک زونز کیلئے ایک پوانیٹ پر بجلی فراہمی میں بڑی پیش رفت
  • فرانس کا کیمرون میں نوآبادیاتی دور میں پرتشدد جرائم کا اعتراف
  • رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے معاہدے کی کوشش
  • ’ایران کا ٹرانزٹ روٹس تک رسائی کے معاملے پر شدید حساس رویہ‘
  • پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف