چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت کا بڑا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی طلب اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔ وزارتِ غذائی تحفظ کے مطابق 85 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (LCs) جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام ایل سیز کھولنے کے بعد متعلقہ بینکوں کے ذریعے ترسیلی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ چینی سوکار (Socar) کے ساتھ تجارتی معاہدے کے تحت مرحلہ وار پاکستان پہنچے گی۔
وزارت کے مطابق چینی کی پہلی کھیپ اگلے چند ہفتوں میں ملک کی بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے، جس سے مارکیٹ میں چینی کی دستیابی بہتر ہوگی اور قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
یہ اقدام صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
Post Views: 7.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کا نوٹس لے لیا
فائل فوٹو۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کا نوٹس لے لیا۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق اوگرا انفورسمنٹ ٹیم نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائیاں کی ہیں۔
ترجمان کے مطابق فتح جنگ روڈ، ترنول کے قریبی علاقوں میں اوور چارجنگ پر 3 ایل پی جی پلانٹس سیل کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مقررہ قیمتوں سے زائد چارج کرنے والے ایل پی جی پلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اوگر کے ترجمان کے مطابق اوگرا کی ٹیموں کو مختلف شہروں میں قیمتوں کی نگرانی اور چیکنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔