لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو صادقین کیساتھ نہیں، وہ لاشعوری طور پر غزہ، ایران اور انسانیت کے قاتلوں ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے صہیونی ایجنڈے کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو خبردار کیا کہ اس معرکے میں خاموشی، غفلت یا غیر جانبداری دراصل ظلم کیساتھ کھڑا ہونے کے مترادف ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان صدائے حق کے ساتھ واضح اور بے خوف انداز میں کھڑا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران محض ایک ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف نہیں لڑ رہا، بلکہ وہ اسلام، قرآن، انسانیت اور پاکستان کے دیرینہ دشمن کیخلاف صف آراء ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان نے ایران کیساتھ کھڑے ہونے کے بجائے غیر جانبداری کا راستہ اپنایا، تو صہیونی منصوبہ سازوں کا اگلا ہدف پاکستان خود ہوگا، اور یوں یہ جنگ ہماری دہلیز تک آن پہنچے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "یہ وقت فرقہ واریت کا نہیں، وحدت کا ہے، ہمیں شیعہ یا سنی نہیں، پاکستانی بن کر ایران کیساتھ کھڑا ہونا ہے، کیونکہ ایران کیساتھ کھڑا ہونا حق، صداقت اور صادقین کیساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو صادقین کیساتھ نہیں، وہ لاشعوری طور پر غزہ، ایران اور انسانیت کے قاتلوں ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے صہیونی ایجنڈے کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو خبردار کیا کہ اس معرکے میں خاموشی، غفلت یا غیر جانبداری دراصل ظلم کیساتھ کھڑا ہونے کے مترادف ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان صدائے حق کے ساتھ واضح اور بے خوف انداز میں کھڑا ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیساتھ کھڑا انہوں نے

پڑھیں:

ایران،  اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ کشیدگی کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نے 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ گرفتاریاں 13 جون کو اسرائیلی حملے کے بعد شروع ہونے والی ملک گیر سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔
ایرانی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں آئیں۔
گرفتار افراد میں 2,000 سے زائد غیر قانونی مہاجرین بھی شامل ہیں۔
261 افراد کو جاسوسی کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔
172 افراد  کو بغیر اجازت ویڈیو بنانے  پر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایران ماضی میں بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی **موساد** کے لیے جاسوسی کرنے والے کئی افراد کو **سزائے موت** دے چکا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایران کیساتھ سکیورٹی مفاہمت کا تعلق سرحدوں کیساتھ ہے، بغداد
  • کسی نئے فتنے کو پنپنے نہیں دیں گے، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی پیش کش
  • یوکرین کو زمین سے متعلق کسی بھی امن معاہدے میں شامل ہونا چاہیے،صدرٹرمپ
  • جاپان خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے، جاپانی سفیر کی یومِ آزادی پر مبارکباد
  • عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کانہیں کہا.بیرسٹرگوہر
  • نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے
  • ایران،  اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ کشیدگی کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار
  • نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے یہ مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر
  • ایران میں بہت پاکستانی قید ہیں، مدد کرنیوالا بھی کوئی نہیں ہوتا، علامہ راجہ ناصر کا انکشاف
  • پاکستان کا تعلیمی نظام، خواہ عصری ہو یا دینی، دونوں ہی مشکلات کا شکار ہیں، علامہ جواد نقوی