وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے اور نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کو نجی حج اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کو آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں ہوگی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو نجی حج اسکیم ریگیولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق ملک، سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے کی
پڑھیں:
وزیر اعظم کی ملک بھر میں کسٹمز کلیئرنس اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو کسٹم کلیئرنس کے لیے انقلابی اصلاحات کو ملک بھر میں یکساں اور مؤثر طور پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ ہدایات وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ہیں۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کے بعد جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے، وفاقی حکومت اور میں بذات خود حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کا تحفظ کریں گے۔
وزیراعظم نے اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا ملک بھر میں اصلاحات کے یکساں، مؤثر اور مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ کسٹم کلیرنس اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارہ جاتی کارروائیوں کا دورانیہ کم کریں، آئندہ مالی سال پہلے سے عائد ٹیکسز کا مؤثر نفاذ ریونیو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔