پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر بلا اشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اپنے آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ اس حملے کو کسی بھی طرح سے جائز قرار دیا جاتا، یہاں تک کہ کانگریس کی منظوری بھی نہیں مانگی گئی۔ ایران پر ایک ایسے وقت میں حملہ کیا گیاجب اسے پہلے ہی اسرائیلی جارحیت کا سامنا تھا،جس کا مقصد ایران کو تابعداری میں لانا تھا، خطے میں موجودہ کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔مذمتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی معاہدوں، اصولوں ، قانون کی پابندیوں، پرامن بقائے باہمی کے تصور کے احترام اور انسانیت کے تقاضوں کی حقارت آمیز غفلت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اس عمل میں، دنیا کو ایک بے قابو ہنگامے کے کنارے پر دھکیل دیا گیا ہے۔

مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتی ہے ،پی ٹی آئی ایران کے خلاف مخاصمت کے مکمل خاتمے اور جارحیت کاسہارا لئے بغیرپرامن طریقے سے تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اپنے وسائل کو پرامن مقاسد کیلئے استعمال کرنے کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے،ہم اپنے برادر ملک کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں جو اپنی آزادی کے حق پر زور دینے کی جنگ میں مصروف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے امریکی طیاروں نے کونسا راستہ اپنایا؟ خضدار میں دہشت گردوں کا حملہ، قبائلی رہنما میر عطا مینگل جاں ، بیٹے سمیت 4 زخمی ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوز اور پروپیگینڈامہم شروع پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت امریکی حملے کے خلاف پورے قوت سے مزاحمت کریں گے، ایران کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف ایران پر امریکی کی ایران کی شدید

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی احتجاجی واک، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر روک لیا


فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہل کیے جانے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی ہے، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر روک لیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس  نے اتنباہ کیا کہ اگر آپ آگے گئے تو اپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے ہی واپس بلڈنگ میں آگئے، پی ٹی آئی اراکین میں بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد، ثناء اللّٰہ مستی خیل اور دیگر رہنما موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی واک، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر روک لیا
  • سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
  • اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، پاکستان کی شدید مذمت
  • یوکرین کا روس کے بڑے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، شدید آگ بھڑک اٹھی
  • جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
  • مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، اسرائیل کی اشتعال انگیزی پر عالمی ردعمل کا مطالبہ
  • عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل: پیرس میں تحریک انصاف فرانس کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
  • الاقصیٰ پر اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کا دھاوا قابل مذمت ہے، وزیراعظم پاکستان