تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل پر ایرانی کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں تھرڈجنریشن خیبرشکن میزائل استعمال کیے گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق یہ میزائل مہلک ترین اور فضاؤں میں ہدف تک چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاسداران انقلاب کا بتانا ہے کہ اس حملے میں میزائل پہلے گرے، سائرن بعد میں بجے، ابھی مزید خطرناک میزائل استعمال ہونا باقی ہیں، اسرائیل پر 40 میزائل داغے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اتوار کی صبح اسرائیل پر حملے میں پہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل استعمال کیے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خیبر شکن میزائل 4 ٹن 500کلو گرام وزنی اورساڑھے10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر، وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے، ٹھوس ایندھن سے چلنے والا خیبر شکن میزائل 1 ہزار 450 کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں کم از کم 86 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ2 عمارتیں مکمل تباہ ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں تل ابیب اور حیفا سمیت متعدد اسرائیلی علاقوں میں عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں 20 سے 40 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔ اسرائیل کے 400 سے زائد شہروں، قصبوں اور علاقوں میں جنگی سائرن بجائے گئے۔

امریکی حملےکے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ

واضح رہے کہ اتوار کی صبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے10 مقامات پر ایرانی میزائل حملوں سے نقصانات ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسرائیل پر حملے میں کے مطابق

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن