اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے امریکہ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو دنیا کے استحکام کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔
او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا  کہ امریکی حملوں کے بعد خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافہ، علاقائی سلامتی، امن اور استحکام مزید خطرہ بن جائے گا۔
او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے کہا کہ ہم 13 جون کے بیان کے تناظر میں، ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ او آئی سی کشیدگی میں کمی، تحمل اور مذاکرات کا سہارا لینے اور فریقین سے پرامن طریقے اختیار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تشویش کا اظہار جوہری تنصیبات

پڑھیں:

روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، یوکرینی صدر

روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی


ادارت: کشور مصطفیٰ


روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی

روس نے گزشتہ شب یوکرین کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ بات یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج ہفتہ 20 ستمبر کو کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے گزشتہ شب کے حملوں میں 40 میزائل اور کروز میزائل اور تقریبا 580 ڈرونز استعمال کیے۔
زیلنسکی کے مطابق، ’’تمام شب یوکرین روس کے وسیع حملوں کا نشانہ بنا… ایسا ہر ایک حملہ کوئی فوجی ضرورت نہیں ہے، بلکہ یہ روس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے تاکہ عام شہریوں کو دہشت زدہ کیا جائے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

‘‘
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی علاقے دنیپروپیترووسک، مائیکولائیو، چیرنیہیو اور ژاپوریژیا کے علاوہ پولٹاوا، کییف، اوڈیسا، سومی اور خارکیف کے علاقوں میں آبادیاں بھی ان حملوں کی زد میں آئیں۔
علاقائی گورنر، سیرہی لیساک نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ جنوب مشرقی علاقے دنیپروپیترووسک میں ایک شخص ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون اور میزائل کے مشترکہ حملے میں رہائشی عمارتوں، فارم ہاؤسز اور صنعتی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔


زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ یوکرین نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنا اور یورپ کا دفاع کر سکتا ہے۔ انہوں نے ملک پر ایک حفاظتی ڈھال بنانے، فضائی دفاع کو مضبوط بنانے، ہتھیاروں کی ترسیل بڑھانے اور روس پر پابندیوں کو دوگنا کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں 87 فلسطینی شہید
  • پاکستان کے جوہری پروگرام کی ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پذیرائی
  • ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کیجانب سے آئی اے ای اے کیساتھ معاہدے کو معطل کرنیکا اعلان
  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا پاکستان کے جوہری پروگرام پر اظہار اطمینان
  • پابندیوں کی واپسی ہوئی تو ایران ان پر قابو پا لے گا، ایرانی صدر
  • روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، یوکرینی صدر
  • ملک میں موجودہ کیپسٹی چارجز کو صرف معجزہ ہی کم کر سکتا ہے. رکن نیپرا کا اظہارِ تشویش
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
  • کھارادر جنرل ہسپتال میں ’’سی ٹی اسکین‘‘کا افتتاح
  • کلاسیکی غلاموں کی تشویش