عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ عمران خان نے جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سماعت پر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹرسلمان
صفدرنے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات بنائے گئے درخواست گزار تو نیب کی حراست میں تھے جب انہیں عدالت عظمیٰ میں پیش کیا گیا تو انہیں باہر کے حالات کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کی، عدالت ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔ پراسکیوشن نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور مسترد کرنے کی استدعا کی۔ دوران سماعت محمود الرشید کے وکیل نے ان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کردی جبکہ عدالت نے اعجازچودھری کی ضمانت کی درخواستیں الگ کردیں۔ بعدازاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023ء کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضمانت کی درخواستوں پر عمران خان کی کی ضمانت کی
پڑھیں:
ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
عدالت نے اس سے قبل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے تھے، ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکلاء کیجانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے فی الفور وارنٹ منسوخی کی استدعا مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔