غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 24 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے سے 24 شہید ہوگئے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ امدادی مرکز پر بمباری کرکے 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب حماس کے زیر حراست 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں مل گئی ہیں جس میں ایک فوجی اور 2 شہری شامل ہیں۔ اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی اور اسرائیل ڈیفنس فورسز کے مطابق کیدار، یوناتان سامرانو اور فوجی شائے لیوِنسن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ شہر کے صابرہ محلے میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید
غزہ شہر کے صابرہ محلے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اب تک 55 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صابرہ محلے میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔ امدادی کارکن اور مقامی لوگ ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اب بھی ملبے کے نیچے سے زندہ لوگوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور فائرنگ کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
وسطی غزہ کے بریج پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی فضائی حملے میں سات فلسطینی شہید ہوئے جن میں چار بچے شامل تھے۔ یہ حملہ اقوام متحدہ کے ایک کلینک کے قریب ہوا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ غذائی قلت اور قحط کے باعث بھی اب تک 440 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 147 بچے شامل ہیں۔