ڈالر کی قیمت میں دو ہفتے کے بعد روپے کے مقابلے میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کراچی:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت دو ہفتوں کے طویل وقفے کے بعد روپے کے مقابلے میں کم رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کی جانب سے رات گئے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملوں کے ساتھ ہی دیگر مصنوعات کے علاوہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد کی کمی، عالمی سطح پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 0.
امریکی صدر کی جانب سے ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی پر آمادگی اور فریقین کی عسکری کارروائیاں روکنے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
مارکیٹ میں لین دین کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 31 پیسے کی کمی سے 283روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعد ازاں دوران سپلائی بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 283روپے 76پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر09 پیسے کی کمی سے 285روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی، تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے
تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4 کھرب 35 ارب 60 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 471 روپے بڑھ گئی، جس سے مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 173 کھرب 42 ارب 56 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 547 روپے ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000، 143000، 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔ 3 مرحلوں میں 24 اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی منظر نامہ بہتری کی جانب گامزن ہونے سے سرمایہ کاری کے شعبوں میں اعتماد بڑھا۔ 5 روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 4 سیشنز میں ریکارڈ تیزی، 1 سیشن میں مندی رہی۔
ہفتہ وار کاروبار میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4 کھرب 35 ارب 60 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 471 روپے بڑھ گئی، جس سے مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 173 کھرب 42 ارب 56 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 547 روپے ہوگیا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 4347.81 پوائنٹس بڑھ کر 145382.80 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 1279.52 پوائنٹس بڑھ کر 44614.06 پر بند ہوا۔ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 2506.36 پوائنٹس بڑھ کر 89824.60 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 5842.21 پوائنٹس بڑھ کر 206959.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔