Jasarat News:
2025-11-10@06:59:51 GMT

جاپان کا 80 سال میں پہلا میزائل تجربہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو: جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے درمیان جاپان نے 80 سال میں پہلی بار اپنی سرزمین میں میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی فوج چین اور روس کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہی ہے۔

 جاپان نے پچھلے میزائل تجربات امریکا (معاہدے کے اتحادی) اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کیے تھے۔خبر رساں ایجنسی اے پی (AP) کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان نے 24 جون کو اپنے سب سے شمالی مرکزی جزیرے ہوکائیڈو پر واقع شیجونائی اینٹی ایئر فائرنگ رینج میں ٹائپ 88 سطح سے جہاز اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔

 گرائونڈ سیلف ڈیفنس فورس کی پہلی آرٹلری بریگیڈ نے جزیرے کے جنوبی ساحل سے تقریباً 40 کلومیٹر (24 میل) دور ایک بغیر پائلٹ کشتی کو نشانہ بنانے کے لیے ایک ٹیسٹنگ (تربیتی) میزائل کا استعمال کیا۔

جاپانی فوج نے کہا کہ میزائل کا تجربہ کامیاب رہا اور جاپان اتوار تک ایک اور تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔جاپان کے پہلے ملکی میزائل تجربے کو علاقائی سمندر میں چین کی بڑھتی ہوئی جارحانہ بحری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے زیادہ خود انحصاری کی فوجی صلاحیت اور جوابی حملے کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جاپان کو جاپانی ساحل کے ارد گرد چین اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافے پر بھی تشویش ہے۔ جاپان اور روس (جو ہوکائیڈو کا شمالی پڑوسی ہے) کے درمیان علاقائی تنازعات ہیں۔اسی دوران جاپانی عوام نے ملکی فوج کے میزائل تجربے پر احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں مظاہرین پڑوسی فوجی کیمپ کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میزائل تجربات سے صرف ایشیا میں تنائوبڑھتا ہے اور جاپان کے ممکنہ تنازعات میں ملوث ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جاپان اس وقت اپنی فوج میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کو تعینات کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جن میں امریکا سے خریدے گئے Tomahawks بھی شامل ہیں۔

 جاپان ٹائپ 12 سطح سے جہاز پر حملہ کرنے والے میزائل بھی بنا رہا ہے، جن کی رینج تقریباً 1,000 کلومیٹر (620 میل) ہے جو کہ ٹائپ 88 سے 10 گنا زیادہ ہے۔ٹرک پر نصب ٹائپ 88 گائیڈڈ میزائل جاپان کی متسوبیشی ہیوی انڈسٹریز کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جس کی رینج تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) ہے۔

جاپان مغربی بحرالکاہل میں ملک کے سب سے مشرقی جزیرے Minamitorishima پر میزائل فائر کرنے کی رینج بنانے کی بھی تیاری کر رہا ہے، جو ایک ویران علاقہ ہے اور اس میں کوئی انسانی آبادی نہیں ہے۔

اس ماہ کے شروع میں پہلی بار دو چینی طیارہ بردار جہاز اس علاقے میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میزائل کا ہے جاپان رہا ہے

پڑھیں:

کیا جاپان نے بھی امریکا کی طرح غیرملکیوں کو ملک بدر کررہا ہے، حقیقت کیا؟

حال ہی سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ جاپان نے بھی امریکا کی طرح جرائم کی روک تھام کیلئے غیرملکیوں کو وسیع پیمانے پر ملک بدر کرنا شروع کردیا ہے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ سانائے تاکائیچی نے بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا اور فوری طور پر بڑے پیمانے پر غیر ملکیوں کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا۔

جب سخت گیر قدامت پسند سانائے تاکائیچی 21 اکتوبر کو نئے حکومتی اتحاد کے قیام کے بعد ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں تو ایک پوسٹ فیس بُک اور ایکس پر شیئر کی گئی جو بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جاپان کی نئے وزیر اعظم نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر ملک بدری کا آغاز کردیا ہے۔

تاہم جاپان کی حکومت نے اس فیک نیوز کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ اگرچہ وہ غیر ملکیوں کے جرائم اور غلط رویے کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا چاہتی ہے تاہم وہ سوشل  پر شیئر کی جانے والی آن لائن پوسٹس کے برعکس وسیع پیمانے پر ملک بدری نہیں چاہتی۔

یہ پوسٹ ایکس پر بھی شیئر کی گئی جس پر 95 لاکھ کمنٹس موصول ہوئے۔ برطانیہ میں جاپان کے سفارت خانے کے ترجمان نے بھی ایک ای میل میں کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ملک کی نئی وزیرِ اعظم نے بڑے پیمانے پر ملک بدری شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک نئی وزارت بھی تشکیل دی گئی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • رقت آمیز دعا کے ساتھ رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم، شرکاء گڑگڑاتے رہے، ہچکیاں بندھ گئیں
  • جاپان میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
  • جاپان میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
  • پنجاب کے اہم شہر میں نادرا کا خواتین کیلئے پہلا مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم
  • کیا جاپان نے بھی امریکا کی طرح غیرملکیوں کو ملک بدر کررہا ہے، حقیقت کیا؟
  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
  • دنیا بھر میں جاپانی ’الیکٹرک سالٹ‘ کی دھوم، متعدد اہم ایوارڈز اپنے نام کر لیے
  • شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ