پنجاب سے ’را‘ کے 6 سہولت کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے “را” کے مزید چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی وقار عظیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پریس کانفرنس میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور دشمن ملک کی سازشوں اور سی ٹی ڈی کی حالیہ کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھاپے کے دوران دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے، جبکہ بہاولپور میں دبئی سے مالی معاونت حاصل کرنے والے “را” کے سہولت کار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ بہاولنگر میں کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا جو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) سے براہ راست IEDs وصول کرتے تھے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کو بھی بے نقاب کردیا گیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی آڈیو انٹرسیپٹس بھی حاصل کرلی گئی ہیں، جو ان کے دہشت گردانہ منصوبوں کا واضح ثبوت ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں سے IEDs، حفاظتی فیوز اور خفیہ نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ اور حساس تنصیبات پر حملے شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان نے انکشاف کیا کہ گرفتار تمام سہولت کار پاکستانی شہری ہیں جو ملک کے اندر رہ کر بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ “را” دبئی سے کرپٹو کرنسی اور برانچ لیس نظام کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کو فنڈنگ فراہم کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
امریکا میں 2 منشیات فروش بھارتی گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا میں آن لائن فارمیسی کے ذریعے2 منشیات فروش بھارتی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2 منشیات فروش بھارتی جنہوں نے آن لائن فارمیسی کے ذریعے جعلی دوائیاں فروخت کیں، جن میں مہلک منشیات فینٹانائل اورمیتھ ایمفیٹامائن شامل تھیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صارفین کو لاکھوں جعلی گولیاں فراہم کرنے والے بھارتی شہریوں کی عمریں 32 سے 40 کے درمیان ہیں۔
مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھارتی شہری بھارت میں بیٹھ کر ڈومینکن ریپبلک اور امریکا میں جعلی گولیاں فروخت کرتے تھے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ بھارت میں قائم ایک آن لائن فارمیسی کے ایس انٹرنیشنل ٹریڈرز کو بھی اِن کارروائیوں میں ملوث ہونے کے نتیجے میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔