data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں مسائل اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے بڑے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے اسمارٹ میٹرز کی ملک گیر تنصیب، خسارے میں چلنے والی پاور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام جیسے اہم فیصلے کیے ہیں۔

اہم اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، نیشنل کوآرڈینیٹر پاور ٹاسک فورس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جس میں ملک کے توانائی ڈھانچے میں جاری اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری اور شفافیت سے نہ صرف صارفین کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ صنعتوں کو بھی مستقل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی جو ملکی معیشت کو تقویت دے گی۔

انہوں نے واضح ہدایت دی کہ جنکوز (جنریشن کمپنیز) جو مستقل خسارے کا باعث ہیں، ان کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مراحل کو جلد مکمل کیا جائے اور اس عمل کو قومی سطح پر براہ راست نشر کیا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے کی نیلامی سے 9.

05 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہو چکی ہے اور باقی مراحل کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹرز کی تنصیب کے عمل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیا تاکہ بجلی کی چوری، بلنگ کے مسائل اور میٹر ریڈنگ کی خامیوں کا مستقل حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ پیش کریں تاکہ عملدرآمد میں تاخیر نہ ہو۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 36 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں قومی خزانے کو 3.69 ٹریلین روپے کی متوقع بچت ہوگی۔ مزید یہ کہ ترسیل اور تقسیم کی بہتری کے لیے NTDCL کو تحلیل کر کے نئی کمپنیاں، انرجی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی اور نلشن گرڈ کمپنی تشکیل دی جا چکی ہیں جنہیں مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جا رہی ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، جس کے لیے ایک آن لائن پورٹل متحرک کیا گیا ہے، جہاں اب تک 120 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 48 کو عبوری رجسٹریشن دی جا چکی ہے۔ ساتھ ہی موجودہ چارجنگ اسٹیشنز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں بلوچستان میں زرعی شعبے کو بجلی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تکمیل کی بھی تصدیق کی گئی۔ اس سے بلوچستان میں زرعی پیداوار بڑھنے کی توقع ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں بجلی کی بچت کے لیے انرجی ایفیشنٹ پنکھوں کی فراہمی کے لیے بینکوں کے ذریعے آسان قرضوں کی اسکیم تیار کی جا رہی ہے تاکہ متوسط طبقہ بجلی کے بلوں میں کمی سے مستفید ہو سکے۔ انرجی ایفیشنٹ عمارتوں کے حوالے سے بھی روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کے لیے صوبائی حکومتوں سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

مزید برآں پاور پلاننگ اور مانیٹرنگ کمپنی بھی قائم کر دی گئی ہے جو بجلی کے منصوبوں کی پیش رفت پر نگاہ رکھے گی۔ اجلاس میں مٹیاری، مورو، رحیم یار خان، غازی بروتھا اور فیصل آباد ٹرانسمیشن لائنز کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی، جن میں بین الاقوامی اداروں کی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ آئندہ 6 برس میں گردشی قرضوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، جس کے لیے 2.4 ٹریلین روپے کی پالیسی وضع کی جا چکی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اجلاس میں بجلی کے کیا جا چکی ہے کے لیے

پڑھیں:

لیسکو :خراب وجلنےوالےسنگل میٹرزکوپرانےمیٹرزسےتبدیل کرنے کافیصلہ

سٹی42:  لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی قلت کے باعث خراب اور جلنے والے میٹرز کو پرانے درست حالت میں موجود میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ یا ایکسٹنشن آف لوڈ کی بنیاد پر اتارے گئے میٹرز بھی دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق لیسکو کے پاس سنگل فیز میٹرز کا نیا اسٹاک ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد تمام دفاتر سے اتارے گئے میٹرز کی ایم اینڈ ٹی رپورٹس طلب کی گئیں۔ رپورٹس میں جو میٹرز درست حالت میں پائے گئے، انہیں دوبارہ ریجنل اسٹورز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

ان میٹرز کو بعد ازاں فیلڈ اسٹورز سے ای آر پی کے تحت دوبارہ جاری کیا جائے گا اور صارفین کے کنکشنز پر نصب کر کے رپورٹ کے مطابق میٹر چینج آرڈر (MCO) کے تحت فیڈ کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صارفین کے لیے نصب کیے جانے والے پرانے میٹرز پر موجودہ ریڈنگ کے مطابق بلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ لیسکو کے سسٹم میں اس وقت 62 ہزار کے قریب سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر ظاہر کیا گیا ہے۔
 

Currency Exchange Rate Tuesday September  23, 2025

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر اس وقت میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے، حکومت مالی استحکام اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے درمیان توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب
  •  مریم نواز کی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ
  • جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی اور وزیراعظم پاکستان کے نمائندوں میں مذاکرات
  • صوبائی وزراء کا اجلاس؛ تمام سکولز میں ایچ پی وی ویکسینیشن ڈے منانے کی ہدایت
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالم مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات
  • لیسکو :خراب وجلنےوالےسنگل میٹرزکوپرانےمیٹرزسےتبدیل کرنے کافیصلہ
  • وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، اصلاحات اور پائیدار ترقی کیلیے بھرپور تعاون کا اعادہ
  • وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • آزاد کشمیر: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام بھیجنے کی ہدایت