گورنر سندھ کے دفتر کی تالہ بندی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وکیل نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کہا کہ یہ آئینی درخواست ہے، جس کی سماعت اسلام آباد میں آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر ہی عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔

گورنر سندھ کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری سمیت کسی نے قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس سے نہیں روکا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ویڈیو شواہد موجود ہیں کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا، آئین میں گورنر کی غیر موجودگی میں قائم مقام گورنر کے اختیارات واضح ہیں۔

کامران ٹیسوری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قوانین کے مطابق قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی رسائی نہیں دی جاسکتی، عدالت عالیہ سندھ نے ہمارا موقف سنے بغیر ہی درخواست نمٹادی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قائم مقام گورنر درخواست میں گورنر سندھ سپریم کورٹ گیا کہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 9 مئی کو درج کردہ 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے 12 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے ان اپیلز کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے اور عمران خان کی قانونی ٹیم کو بھی اس حوالے سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی مقدمات wenews جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان سماعت کے لیے مقرر ضمانت کی درخواستیں عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 45برس بعد سپریم کورٹ کے نئے رولز کا اعلان، 6 اگست سے اطلاق
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ؛ عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
  • سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے، گورنر سندھ
  • عمران خان کی ضمانت کیس کی سماعت 12 اگست کو سپریم کورٹ میں ہوگی
  •  گورنر سندھ کا صوبائی حکومت سے شہریوں کو اجرک والی نمبرپلیٹ مفت دینے کا مطالبہ  
  • گورنر سندھ کی قیادت میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • گورنر سندھ کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
  • چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوں، گورنر سندھ اور علامہ احمد اقبال رضوی کی پریس کانفرنس
  • چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں: گورنر سندھ