خیبر پختونخوا، 240 ارب ایک کروڑ سے زائد مالیت کے ضمنی بجٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 62 محکموں کے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں۔ ضمنی بجٹ کے دوران اپوزیشن کی طرف سے صرف 2 محکموں کے حوالے سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن اسپیکر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام کٹوتیوں کی تحاریک ختم کر دیں۔ صوبائی حکومت کے متلعقہ وزرا نے اپنے اپنے محکموں کے لیے مطالبات زر پیش کیے، جس سے حکومت نے اکثریت کی بنیاد منظور کر لیا۔ دوسری جانب اپوزیشن نے ان کے مطالبات زر ختم کرنے پر احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارب ایک کروڑ کے ضمنی بجٹ کی منظوری
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔