ایران کی کامیاب مزاحمتی حکمت عملی پر میرواعظ عمر فاروق کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز: میرواعظ نے کہا کہ صیہونی طاقتیں مسلسل مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایسی صورت میں ایران کی قیادت نے جس حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا، وہ دیگر مسلم ممالک کیلئے مثال ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی
جموں و کشمیر کی معروف دینی و سیاسی شخصیت اور حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ملتِ ایران اور وہاں کی قیادت کو صیہونی طاقتوں، بالخصوص امریکہ و اسرائیل کے مقابلے میں کامیاب مزاحمت پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرواعظ نے کہا سب سے پہلے میں ایران کے عوام اور اس کی سیاسی و مذہبی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بڑی ہمت اور حوصلے کے ساتھ صیہونی قوتوں اور ظالم طاقتوں کا مقابلہ کیا اور ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس مزاحمت کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا، کئی بے گناہ افراد بشمول بچے شہید ہوئے، املاک تباہ ہوئیں حتیٰ کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات، جو کہ جائز اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں آتی ہیں، کو بھی نشانہ بنایا گیا لیکن اس کے باوجود ایران نے اپنی استقامت سے ثابت کیا کہ وہ حق پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا "ایران نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا کہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواب نہیں دیا جا سکتا۔ ایران نے جس دلیری سے صیہونی مظالم کا جواب دیا، وہ پوری امت مسلمہ کے لئے باعثِ فخر ہے۔
میرواعظ نے مزید کہا ہم نے دیکھا کہ پہلی بار اسرائیل سیزفائر پر مجبور ہوا اور امریکہ و اسرائیل دونوں نے اس عمل کو آگے بڑھایا، اگرچہ ہمیں خوشی ہے کہ سیزفائر ہوا اور مزید جان و مال کا نقصان نہیں ہوا مگر بطور مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ کسی بھی مظلوم پر ظلم نہیں ہونا چاہیئے، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، حتیٰ کہ اگر وہ یہودی ہی کیوں نہ ہو۔ میرواعظ نے کہا کہ صیہونی طاقتیں مسلسل مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایسی صورت میں ایران کی قیادت نے جس حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا، وہ دیگر مسلم ممالک کے لئے مثال ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ایران نے فلسطینی عوام اور ان کے حق کے لئے جس مضبوطی سے آواز بلند کی، وہ قابلِ ستائش ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ویڈیو پیغام پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میرواعظ نے ایران کی ایران نے نے کہا
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، محمد عمر فاروق
حریت قائد نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے میرواعظ کشمیر اور آزادی پسند رہنما محمد عمر فاروق نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، دنیا کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم کا ادراک کرنا ہوگا۔ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک بیان پر کہا کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا ایک خوش آئند اور حوصلہ افزاء پیش رفت ہے۔ فلسطینی عوام کی مصیبتیں صبر و برداشت کی تمام حدیں پار کرچکی ہیں، لیکن عالمی طاقتیں اب تک اس پر غیر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایسے اقدامات ایک منصفانہ اور دیرپا حل کی راہ ہموار کریں گے، جو محصور فلسطینیوں کو راحت پہنچائے، انہیں ان کا دیرینہ انصاف دلائے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو۔ میر واعظ عمر فاروق مزید نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ واضح رہے کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کیا گیا ہے، حالانکہ امریکہ اور اسرائیل کی بھرپور مخالف کے باوجود بھی فلسطین بطور ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔